یو این آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ اشیاء اور خدمات سے متعلق جی ایس ٹی بل پر بڑے پیمانہ پر اتفاق رائے کے کسی فیصلہ سے قبل کونسل کے قیام کی ضرورت ہے۔ انڈین ریوینیو سرویس کے تربیت یافتہ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس کو لاگو کرنے میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، اسے بہت پہلے ہی لاگو کیاجانا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہا گر جی ایس ٹی کو لاگو کیاجائے تو اس سے مالیہ کے حصول میں تقویت حاصل ہوگی اور مجموعی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں جی ایس ٹی کو منظور کروانے کی کوشش کررہی تھی لیکن اسے اپوزیشن کی جانب سے نامناسب طریقہ سے روک دیا گیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے اسے روک دئیے جانے میں کئے عوامل کارفرما ہیں ، جن میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی) کی جانب سے پی چدمبرم کے فرزند کے دفتر پر دھاوا، چیف منسٹر دہلی کجریوال کے دفتر پر سی بی آئی کے چھاپے وغیرہ شامل ہیں۔ جیٹلی نے مزید کہا جی ایس ٹی کو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اتفاق رائے سے لاگو کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس بہت ہی اہم ثابت ہوگا ۔ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مسلسل ربط کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔ اگر جی ایس ٹی کو منظور کرلیاجائے تو اس سے صارف ریاستیں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔
Hopeful of GST Bill in ensuing Budget session: Jaitley
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں