کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے بزرگ لیڈر اے بی بردھن کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-03

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے بزرگ لیڈر اے بی بردھن کا انتقال

CPI-leader-AB-Bardhan
نئی دہلی
پی ٹی آئی
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے بزرگ لیڈر اے بی بردھن کا طویل علالت کے بعد آج رات انتقال ہوگیا ، جنہوں نے1990کے دہے میں قومی سطح پر مخلوط سیاست کے متزلزل دور میں پارٹی میں اہم رول ادا کیا تھا۔92سالہ بردھن کے پسماندگان میں فرزند اشوک اور بیٹی الکا شامل ہیں۔ ان کی اہلیہ کا1986میں انتقال ہوا تھا جو ناگپور یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں ۔ بردھن کو گزشتہ ماہ فالج کے حملہ کے بعد جی بی پنت ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ جی بی پنت ہاسپٹل کے ڈائرکٹر اور پروفیسر نیورولوجی ڈاکٹر ونود پوری نے بتایا کہ بردھن کا رات8:20بجے انتقال ہوا۔ شریانوں میں رکاوٹ کی وجہ سے ان کے دماغ پر حملہ ہوا تھا ، وہ کوما میں تھے۔ بردھن1957میں انتخابی سیاست میں داخل ہوئے تھے اور مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں آزاد امید وار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بعد میں وہ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پھر صدر بنے ۔ بردھن1990کے دہے میں دہلی کی سیاست میں حصہ لینے لگے ۔1996ء میں وہ اندرا جیت گپتا کی جگہ پارٹی جنرل سکریٹری بھی بنے ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے بردھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے بردھن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بھی اظہار تعزیت کیا۔ سی پی آئی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ بردھن کی آخری رسومات پیر کو ادا کی جائیں گی۔

Communist Party Of India Leader AB Bardhan Dies At 92

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں