منصف نیوز بیورو
جی ایچ ایم سی کے 150وارڈس کے لئے انتخابات 2فروری کو منعقد ہوں گے ۔ پولنگ کے اوقات صبح7:00بجے تا5:00بجے شام رہیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی پانچ فروری کو ہوگی ۔ آج اس شیڈول کا اعلان وی ناگی ریڈی اسٹیٹ الیکشن کمشنر نے کیا ہے ۔ انتخابات کے لئے مثالی ضابطہ اخلاق فوری طور پر لاگو ہوگا۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی کے کمشنر ڈاکٹر جناردھن ریڈی موجود تھے ۔ متعلقہ رٹرننگ آفیسرس کی جانب سے پرچہ جات نامزدگی 12تا 17جنوری تمام کام کے دنوں میں (11:00بجے دن تا3:00بجے سہ پہر) وصول کئے جائیں گے ۔ 14اور15جنوری کو سنکرانتی کی تعطیلات ہیں ۔ پرچہ جات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام18جنوری کو ہوگا ۔ ناموں سے دستبرداری کی آخری تاریخ21جنوری شام5:00بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔ پولنگ2فروری کو منعقد ہوگی تاہم ضرورت محسوس ہو تو 4فروری کو دوبارہ پولنگ ہوسکتی ہے ۔ پولنگ اسٹیشنوں کی جملہ تعداد7757ہوگی جب کہ رائے دہندوں کی تعداد70,67,934ہے۔ پولنگ اسٹاف46,705افراد پر مشتمل ہوگا۔ لا اینڈ آرڈر کی برقراری کے لئے مناسب پولیس بندوبست رہے گا ۔ انہوں نے یہ صراحت بھی کی کہ بی سی، ای امید واروں کے لئے علیحدہ قاعدہ نہیں رہے گا ۔ تاہم بی سی سرٹیفکیٹ رکھنے والے امید وار ریزروڈ بی سی وارڈس پر مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے ۔ جی ایچ ایم سی (گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن) میں150وارڈس کے لئے انتخابات کے پیش نظر حکومت تلنگانہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ62وارڈس میں بی سیز، ایس سیز اور ایس ٹیز کے لئے محفوظ کئے گئے ہین۔ بی سیز کے لئے50، ایس سیز کے لئے10اور ایس ٹیز کے لئے2وارڈس محفوظ کئے گئے ہیں۔ جملہ50فیصد یعنی75وارڈس خواتین کے لئے محفوظ کئے گئے ہیں۔ بی سیز کے محفوظ وارڈس میں خواتین کا ریزرویشن 25ہوگا ، خواتین کے لئے ایس سی وارڈس میں پانچ اور ایس ٹی وارڈس میں ایک کا ریزرویشن ہوگا۔ غیر محفوظ وارڈس میں خواتین کے وارڈس44ہوں گے۔
GHMC polls to be held on Feb 2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں