مغربی بنگال فرقہ وارانہ کشیدگی سے پاک - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-09

مغربی بنگال فرقہ وارانہ کشیدگی سے پاک - ممتا بنرجی

کولکتہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج کہا کہ ریاست میں کوئی فرقہ وارانہ کشیدگی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بیان مالدہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بمشکل چند دن بعد دیا ہے ۔ ایک ایسے وقت جب کہ اسمبلی انتخابات قریب ہیں، ترنمول کانگریس سربراہ نے صنعتوں کے مالکین کو یہ تیقن دیا کہ ان کی پارٹی ریاست میں سرمایہ کاری کے راستہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی ۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت اقتدار پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گی۔ ممتا بنرجی نے یہاں بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صنعتوں کے لئے پہلے ہی ایک کور گروپ قائم کردیا ہے ۔ انتخابات قریب آرہے ہیں لیکن پریشان نہ ہوں۔ ہر معاملہ کا حل نکالا جائے گا۔ جمہوریت برقرار رہے گی ۔ یہ منتخبہ حکومت( ٹی ایم سی حکومت) اقتدار پر واپس آئے گی ۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ مغربی بنگال میں پر امن ماحول پایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی ناقدین ہی بنگال کو پر تشدد ریاست کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے ماوسٹوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقہ جنگل محل میں پر امن ماحول کا بھی حوالہ دیا ۔ واضح رہے کہ مالدا کا کالیا چک علاقہ میں حال ہی میں تشدد پھوٹ پڑا تھا اور مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔

No Communal Tension In Bengal, Claims Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں