جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-10

جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ

سری نگر، نئی دہلی
پی ٹی آئی
جموں و کشمیرکو آج رات گورنر راج کے تحت کردیا گیا ہے کیونکہ چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے انتقال کے بعد نئی حکومت کی تشکیل میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے دہلی میں بتایا کہ جمون و کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیاگیا ہے ۔ گورنر این این ووہرا نے جموں و کشمیر کے دستور کی دفعہ92کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاست میں گورنر راج نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کیا۔ جموں میں راج بھون کے ایک ترجمان نے بتایا کہ صدر جمہوریہ ہند کی رضا مندی موصول ہونے کے بعد ریاست میں گورنر راج لگایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ7جنوری2016کو چیف منسٹر مفتی محمد سعید کے اچانک اتنقال کے بعد حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہوا اور پی ڈی پی اور بی جے پی کے موقف کابھی انتظار ہے ۔ حکومت کی تشکیل کے لئے مزید وقت لگنے کے امکان کے پیش نظر صدر جمہوریہ ہند کی رضا مندی سے ریاستی جموں کشمیر کے دستور کی دفاع 92(1)کے تحت8جنوری2016سے ریاست میں گورنر راج نافذ کیا گیا ہے ۔ مفتی محمد سعید کی دختر محبوبہ مفتی نے سوگ کی مدت کے دوران حلف لینے سے پس و پیش کیا ہے جس کے پیش نظر ریاست میں گورنر راج نافذ کرنا پڑا ۔ حالانکہ محبوبہ مفتی کی پارٹی نے گورنر کو بتایا ہے کہ پی ڈی پی لیجلیچر پارٹی کے28ارکان اسمبلی چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے ان کی تائید کرتے ہیں۔79سالہ مفتی سعید کو مختصر علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوا تھا اور تب سے دستوری خلا پایا جاتا ہے ۔ پی ڈی پی کی اتحادی جماعت بی جے پی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اتوار کو چار روزہ سوگ کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔

Governor's rule imposed in Jammu and Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں