سال 2015ء میں بنگلہ فلم انڈسٹری کی خوشگوار یادیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-02

سال 2015ء میں بنگلہ فلم انڈسٹری کی خوشگوار یادیں

کولکاتا
یو این آئی
2015ء بنگالی فلم انڈسٹری کے لئے نہ صرف یادگار سال رہا بلکہ انہیں امید ہے کہ گزشتہ ایک سال میں جو کامیابیاں اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے وہ2016میں کامیابی کے لئے بنیاد ثابت ہوگی۔ بنگلہ فلم انڈسٹری نے اس سال کئی یادگار فلمیں دیں اور کمائی میں بالی ووڈ کی فلموں کا مقابلہ کیا۔ تجزیے نگاروں کے مطابق بنگلہ فلم انڈسٹری کے لئے2015ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا ۔ ایک صدی پر مشتمل بنگالی فلم کی تاریخ میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔50اور70کی دہائی بنگالی فلم کے لئے یادگار دہائی تھی آسکر ایوارڈ یافتہ ستیہ جیت رائے اور رویک گھٹک جیسے ڈائریکٹروں نے کئی معرکۃ الآراء بنگالی فلم دیا ہے۔80کی دہائی سے زوال پذیر کی شکار بنگالی سنیما ایک بار پھر ابھرنے لگی ہے۔ بالی ووڈ کی طرح بنگالی فلمیں بھی کمائی کرنے لگی ہیں۔ سنگل سنیما کے ساتھ ساتھ ملٹی پلکس سنیما میں بھی بنگالی فلموں کی نمائش ہوتی ہے ۔ گزشتہ چند سالوں سے بنگالی سنیما بھی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے۔ یہاں بھی آرٹ اور کمر شیل فلمیں بننے لگی ہیں۔ حال ہی میں ریلیز’بیلا سیشے’ باکس آف پر200دن مکمل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔اس سال درگا پوجا کے موقع پر ایک نہیں پانچ فلمیں ریلیز کی گئی جس میں راج کہانی کاٹھمنڈو، بیمکیش بخشی، کروس کنکشن اور شودھو تماری جونیو شامل ہے ریلیز کی گئی اور ان تمام فلموں نے بہتر کمائی بھی کی ۔ قومی ایوارڈ یافتہ رائٹر و ڈائریکٹر سرجیت مکھرجی کا کہنا ہے کہ2005بنگالی فلم انڈسٹری کے لئے بہترین سال رہا اور اس سال کہانی اور بزنس دونوں میں بنگالی فلم صنعت نے نئی منزل کو عبور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تجرباتی فلم نربک ریلیز ہوئی جو کمائی نہیں کرسکی دوسری طرف درگا پوجا کے دوران راج کہی نی جیسی فلم بھی ریلیز ہوئی جس نے کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ۔ مکھرجی نے کہا کہ2011-2010کے بعد یہ سال سب سے کامیاب سال رہا جہاں کئی تجربے کیے گئے ہیں اور بیشتر کامیاب رہے اور بنگالی فلم انڈسٹری صرف ہندوستان میں ہی نہیں بیرون ہند، دبئی، ہانگ کانگ اور دیگر ملکوں میں بھی پذیرائی ہوئی اور بہترین کامیابی حاصل کی ۔ وینکٹیش فلم کے ڈائریکٹرمہردراسونی نے کہا کہ2015بنگالی سنیما کے لئے یادگار سال ثابت ہوا اور بہترین بزنس کیا ۔ انہوں نے کہا کہ درگا پوجا کے موقع پر پانچ فلمیں ریلیز ہوئی جس میں چار فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئی اور کمائی کی ۔ جو دیوالی تک باکس آفس پر چلتی رہی ۔ پروڈیوسر نس پال سنگھ نے کہا کہ ہماری بنگلہ فلم انڈسٹری 2014کے مقابلے اس سال2015بہترین کمائی اور ناظرین کی توجہ حاصل کی ۔ بیشتر فلمیں کامیاب رہیں ۔ انہوں نے کہا ناظرین کم بجٹ کی فلموں کو بھی پسند کیا ۔ سنگھ نے نے کہا کہ اس بنگالی فلموں میں جمائی420پیش کروچی پریم کروچی اور پربونا آمی چڑھتے ٹوکیے، کو ناظرین نے پسند کیااور بہترین کمائی کی ۔ جب کہ پیش کروچی پریم کروچی فلم اس سال عید کے موقع پر ریلیز ہوئی اور سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کے ریلیز ہونے کے باوجود کامیاب رہی اور بہت ہی زیادہ کمائی کی۔ بنگالی فلم صنعت سے وابستہ شخصیتوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے مطالبہ کیا کہ بنگالی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے موثر پالیسی بنائیں۔ اداکار پرسون جیت چٹر جی اور ڈائریکٹر گوتم گھوش نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ کے سامنے اگلے پانچ سالوں کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو کئی اہم منصوبے پیش کئے ہیں تاکہ بنگالی فلم انڈسٹری کے لئے انفراسٹرکچر کو مستحکم کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملٹی پلکس سنیما کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنیما ہال کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اور1,100میں سے صرف400سنیما چل رہے ہیں ۔ سنیما کم ہونے کی وجہ سے ہم ایک ساتھ کئی فلمیں ریلیز نہیں کرپارہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے فلمی شخصیتوں کی اپیل پر مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان مسائل پر غور کرے گی۔ بنگالی فلم سے وابستہ شخصیتوں کا مطالبہ ہے کہ بنگال حکومت مہاراشٹر حکومت کی طرح ملٹی پلکس سنیما کے مالکان کو پرائم ٹائم بنگالی فلم ریلیز کرنے کی ہدایت کرے ۔ مہاراشٹر حکومت نے ملٹی پلکس سنیما مالکان کو ہدایت دی ہے کہ 12سے9کے درمیان ایک مرتبہ ضرور مراٹھی فلم کو ریلیز کریں ۔ اسی سال سرجیت مکھرجی کو ان کی فلم کو تس کونے کے لئے بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ اس کے علاوہ بنگالی فلم انڈسٹری کے لئے یہ بڑا اعزاز تھا کہ کوشک گنگولی کو آئی سی ایف ٹی یونیسکو فیلینی ایوارڈدیا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ ان کی فلم سنیما والا کے لئے دیا گیا ۔ گنگولی نے کہا کہ یہ صرف میرے لئے نہیں بلکہ پورے بنگلہ فلم انڈسٹری کے لئے اعزاز کی بات ہے پہلی مرتبہ یہ اعزاز کسی ہندوستانی ڈائریکٹر کو دیا گیا ہے ۔
بہترین لمحوں کے دوران بنگلہ فلم انڈسٹری کے لئے دکھ یہ لمحہ رہا کہ مشہور ڈائریکٹر بپدیتیہ بندو پادھیائے کا45سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ کلکتہ فلم فیسٹیول ہندوستان کا دوسرا سب سے پرانا فلم فیسٹیول ہے ۔ اس فلم فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن، جیا بچن، شرمیلا ٹیگور اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شرکت کی۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان ، جو اپنی فلم دل والے کی پروموشن کے لئے کلکتہ آئے تو کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پوری فلم کلکتہ میں شوٹ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کلکتہ کے عوام سے میں پیار کتا ہوں اور وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں ۔

Pleasant memories of Bangla film industry in the year 2015

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں