بنگلہ دیش میں زلزلہ - 3 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-05

بنگلہ دیش میں زلزلہ - 3 افراد ہلاک

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش میں زلزلہ کے شدت کے جھٹکوں کے باعث کم از کم تینا فراد ہلاک اور تقریبا چالیس دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس زلزلہ کی شدت رچٹر اسکیل پر6.7درجہ تھی۔ زلزلہ کے خوف سے عوام دہشت کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلہ کا مبدا پڑوسی ملک ہندوستان میں تھا ۔ زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق علی الصبح4:35بجے پورے بنگلہ دیش میں محسوس کئے گئے ۔ ڈھاکہ میں عوام خوف و دہشت سے سڑکوں پر آگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکہ کے وقت ڈھاکہ کے مشرقی جوائین میں 22سالہ سیف الحسن روبیل قلب پر حملہ سے فوت ہوگیا ۔ سب اربن راج شاہی شہر میں راج شاہی یونیورسٹی کا ایک ملازم خلیل الرحمن بھی جو زلزلہ محسوس کرنے کے بعد اپنے گھر سے باہر نکل رہا تھا فوت ہوگیا ۔ ڈیلی اسٹار نے یہ اطلاع دی۔ سب اربن ڈھاکہ میں آشولیہ کے مقام پر ایک گیس پائپ لائن بھی پھٹ پڑی اور وہاں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزلہ کی دہشت کی وجہ سے ڈھاکہ اور سلہٹ میں کئی لوگ افرا تفری میں اپنے گھروں سے نکلنے کی کوشش کرر ہے تھے ۔ اس موقع پربھگدڑ کی وجہ سے کم از کم36افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹلس میں شریک کروایا گیا تاہم چند مقامی میڈیا کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں100سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈھاکہ میں قدیم مخدوش عمارتوں میں شگا ف آگئے ۔ وہاں کے مکینوں سے وہاں کا تخلیہ کرنے کے لئے کہا گیا۔

3 Dead In Bangladesh In Earthquake-Related Incidents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں