ہیما مالنی کی رقص اکیڈمی - کروڑہا روپے کی اراضی 70 ہزار روپے کے عوض مختص - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-30

ہیما مالنی کی رقص اکیڈمی - کروڑہا روپے کی اراضی 70 ہزار روپے کے عوض مختص

ممبئی
پی ٹی آئی
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کی رقص اکیڈمی کے لئے حکومت کی جانب سے شہر کے اوشیوارا علاقہ میں2 ہزار مربع میٹر اراضی محض70ہزار روپے کے عوض حوالے کردی گئی جب کہ اس کی ملکیت کروڑ روپے ہیں ۔ آر ٹی آئی جہد کار انل گلگالی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ دو ہزار مربع میٹر زمین35روپے فی مربع میٹر کی شرح سے ہیمامالنی کو حوالے کی گئی ہے جب کہ اس کی موجودہ بازاری قیمت کروڑہا روپے ہے۔ قبل ازیں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور آئی پی ایل کے موجودہ صدر نشین راجیو شکلا بھی اسی طرح کا فائدہ اٹھا چکے ہیں جس کے بعد زبردست تنقیدوں کے نتیجہ میں شکلا خاندان کی بیگ کمپنی کو مختص کردہ پلاٹ واپس کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ اداکار و بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو قیمتی اراضی معمولی قیمت پر مختص کرنے پر تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد حکومت مہاراشٹرا نے کہا کہ قبل ازیں ورسوامیں ایم پی کو حوالے کردہ پلاٹ واپس لے لیا جائے گا۔ جب کہ عہدیداروں نے اندھیری میں حوالہ کردہ نئی اراضی کی قیمت کا کوئی تعین نہیں کیا ہے ۔ ہیما مالنی کو ورسوا میں2002ء میں 10لاکھ روپے پیشگی رقم ادائیگی کے بعد دی گئی تھی لیکن بعد میں یہ زمین ساحلی ریگولیٹری زون کے تحت آنے کا پتہ چلا جس پر یہاں کوئی تعمیری کام نہیں کیاجاسکا ۔ اس کے بعد ہیما مالنی کے ٹرسٹ نے امبی والی میں پانچ ہزار مربع میٹر اراضی مختص کرنے کے لئے درخواست دی ۔

Hema Malini accused of 'land-grabbing' for dance school

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں