سولار اسکام - وزیر اعلیٰ کیرالا اومن چانڈی کے خلاف ملزمہ سریتا نائر کے تازہ الزامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-30

سولار اسکام - وزیر اعلیٰ کیرالا اومن چانڈی کے خلاف ملزمہ سریتا نائر کے تازہ الزامات

کوچی
آئی اے این ایس
سولار پیانل اسکام کی اصل ملزامہ سریتا نائر جنہوں نے پہلے چیف منسٹر اومن چانڈی کو اس کیس میں گھسیٹا ، آج دعویٰ کیا کہ امن چانڈی کا لڑکا بھی اس کیس میں کافی حد تک ملوث ہے ۔ سریتا نے سولار جوڈیشیل کمیشن کے روبرو تیسرے دن بیان دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا اور کہا کہ انہوں نے کئی مرتبہ چیف منسٹر سے ملاقات کی جب کہ اومن چانڈی نے کمیشن کو بتایا ہے کہ انہوں نے صرف تین مرتبہ ملاقات کی تھی ۔ سریتا نے کہا کو ٹائم میں منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی اور اس کی ایک تصویر بھی موجود ہے۔ انہوں نے ان کے لڑکے چانڈی اومن کی جانب سے ایک نئی کمپنی کے قیام کے بارے میں بات چیت کی تھی اور چیف منسٹر اومن چانڈی نے اس سے اتفاق کیا تھا ۔ سریتا نے کل الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے چیف منسٹر کو دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص تھامس کرویلا کے ذریعہ1.90کروڑ روپے کی رشو ت دی تھی ۔ آج انہوں نے مزید کہا کہ کرویلا کے موبائل فون پر اومن چانڈی کا لڑکا ہمیشہ دستیاب رہتا تھا اور اس وقت انہوں نے سولار پیانل کی تجارت اور ایک نئی کمپنی کے قیام کے بارے میں تبادلہ خیال ظاہر کیا تھا ۔ سریتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے اور چانڈی اومن کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں بھی کی گئی تھیں لیکن اس کہانی میں جس خاتون کا تذکرہ کیا تھا وہ نہیں ہیں بلکہ ایک اور خاتون ہے جو سولار کمپنی میں شامل تھیں۔ سریتا نے بتایا کہ چیف منسٹر کا لڑکا اس دوسری خاتون کے ساتھ مشرقی وسطیٰ کے دورے کیا کرتا تھا ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ چانڈی اومن اور دوسری خاتون کے درمیان تعقلات کے تمام ثبوت ریاستی وزیر جنگلات ٹی رادھا کرشنن کی تحویل میں ہیں ۔ سریتا نے کمیشن کو بتایا کہ وہ ناجائز تعلقات کے بارے میں مزید کوئی انکشافات نہیں کریں گی۔ ایسی افواہیں اس اسکام کے پہلے مرتبہ سامنے آنے کے بعد کی گئی تھیں اور سرکردہ پارٹی قائدین کے ساتھ ان کے افیر کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ وہ مزید انکشافات نہیں کریں گی کیوں کہ یہ ان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے ۔ سریتا نے کمیشن سے کہا کہ انہیں کسی ضروری کام کے لئے جانا ہے لہذا انہیں اجازت دی جائے ۔ وہ پیر کے دن دوبارہ حاضر ہوں گی ۔ کیرالا کے حکومت کے وکیل نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف میڈیا سے بات کرنے کے لئے جانے کی جلدی ہے۔ انہوں نے ان الزامات کا تذکرہ کرتے ہوئے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ تاہم کمیشن نے سریتا کو جانے کی اجازت دے دی اور پیرو منگل کے روز دوبارہ حاضر ہونے کی ہدایت دی ۔ سریتا نے ایک ایسے وقت یہ بیان دیا ہے جب کہ چیف منسٹر اور ریاستی وزیر برقی آریا دان محمد کی درخواستیں کیرالا ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے پیش کی جانے والی ہیں جن میں تھریسورویجلنس عدالت نے ان احکام کو چیالنج کیاجائے گا کہ سریتا سے رشوت لینے پر ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔

Solar scam: Prime accused Saritha levels serious charges against Oommen Chandy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں