اس سال پدم شری ایوارڈ نہ ملنا میرے حق میں بہتر ہوا - قادر خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-30

اس سال پدم شری ایوارڈ نہ ملنا میرے حق میں بہتر ہوا - قادر خان

ممبئی
آئی اے این ایس
سینئر اداکار و قلم کار قادر خان کا کہنا ہے کہ امسان پدم ایوارڈس حاصل کرنے والی بالی ووڈ ہستیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھا ہی ہوا کہ مجھے ایوارڈ نہیں ملا ۔ رواں سال پدم ایوارڈ پانے والوں میں رجنی کانت، انوپم کھیر، پرینکا چوپڑا، مدھر بھنڈارکر، ایس ایس راجہ مولی ، ادت نارائن اور مالینی اوستھی شامل ہیں۔ سدا بہار ذہین اداکار نے یہ اشارہ بھی دیا کہ دہلی کے سیاستدانوں کی چاپلوسی بھی ان کے ساتھیوں کو ایوارڈ ملنے کا ایک سبب ہوسکتی ہے ۔اس ہفتہ کے اوائل میں پدم ایوارڈ س کے لئے نامزد ان کے انڈسٹری کے ساتھیوں کے نام انہیں بتائے جانے پر79سالہ اداکار نے آئی اے این ایس کو خصوصی انٹر ویو میں کہا کہ اچھا ہوا مجھے پدم شری نہیں ملا۔ میں نے اپنی زندگی میں کسی کی چاپلوسی نہیں کی اور نہ کبھی کروں گا۔ آج انڈسٹری کے جن افراد کو یہ ایوارڈ ملا ہے، اسے مد نظر رکھتے ہوئے مجھے ایسے ایوارڈ نہیں چاہئے ۔ ان کا ایقان ہے کہ ایوارڈ کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ جو محبت لوگ آپ پر نچھاور کرتے ہیں وہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ قبل ازیں ان ایوارڈ میں کچھ حد تک ایمانداری ہوا کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔ لوگ اب دوسروں کا احترام کرنا بھول گئے ہیں اور حد سے زیادہ خود غرض ہوچکے ہیں ۔ خان نے مزید کہا کہ مین سوچتا ہوں کہ میں ان سے زیادہ قابل نہیں تھا جنہیں امسام پدم ایوارڈس کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ بہر حال میں ان تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ے میرا نام تجویز کیا تھا ۔ خان جنہوں نے ہمت والا ، آنکھیں ، قلی نمبر ون اور دیگر کئی فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے ذریعہ شائقین کو محظوظ کیا،اداکاروں سے خواہش کی کہ وہ سیاست سے خود کو دور رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام اداکاروں سے خواہش کرتا ہوں کہ سیاست سے لوٹ آؤ، لوٹ آؤ ، سیاست تمہاری منزل نہیں ہے ۔ یہ صرف تمہیں توڑ رہی ہے ۔ خان جو مرض ضعیفی کے سبب بات کرنے میں مشکل محسوس کررہے تھے،بالخصوص اداکار انوپم کھیر کے تعلق سے ناراض ہیں جنہیں پدم بھوشن کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ انہو ں نے استفسار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریفیں کرنے کے سوا انہوں نے کیا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایوارڈ عطا کرنے کے حکومت کے فیصلہ پر میں اعتراض نہیں کررہا ہوں لیکن میں ایک ہی چیز جاننا چاہتا ہوں کہ اس ایوارڈ کے لئے مجھ میں کن صلاحیتوں کا فقدان ہے ۔ خان نے شائقین کی محبت کو سب سے بڑا اعزاز قرار دیا مرکزی حکومت نے25جنوری کو پدم بھوشن کا اعلان کیا اور اس فہرست میں کھیر کی شمولیت پر سوشل میڈیا پر زبردست تنقیدیں شروع ہوگئیں ۔2010ء میں اپنے ٹوئٹ میں کھیر نے پدم ایوارڈس کے مستند ہونے پر سوال اٹھایا تھا ۔ کھیر جن کی بیوی کن کھیر چندی گڑھ سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں کو نریند رمودی حکومت کے حامی کے طور پر دیکھاجاتا ہے ۔ انہوں نے ملک میں بڑھتی عدم رواداری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوارڈ واپس کرنے والے فنکاروں پرتنقید کرتے ہوئے رواداری مارچ کی بھی قیادت کی تھی ۔ دراصل مارچ میں مالینی اوستھی اور مدھربھنڈارکر بھی کھیر کے ساتھ پیش پیش تھے۔ گزشتہ سال کی طرح ہی اس سال بھی بالی ووڈ کے مختلف اداکاروں اور ڈائریکٹروں نے پدم شری ایوارڈ کے لئے خان کا نام تجویز کیاتھا جس کے بعد انہوں نے اعزاز کا مطالبہ کرنے کی ان کے ساتھیوں کی کوششوں کا اعتراف کیا تھا۔ خان نے ستمبر2015ء میں آئی اے این ایس کو انٹر ویو کے دوران کہا کہ اگر حکومت محسوس کرتی ہے کہ میں نے اچھا کام کیا ہے تو مجھے اعزاز سے نوازے گی ۔ یہ لوگوں کی محبت ہے کہ وہ میرے لئے اس کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ بڑے پردہ پر سینئر اداکار کو پچھلی مرتبہ فوزیہ عرشی کی ہدایت سے سجی فلم ہوگیا دماغ کا دہی میں دیکھا گیا تھا۔

After Seeing Padma Awardees, Kader Khan Says 'Good I Didn't Get It'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں