امریکی مشن کا پاکستان میں امکانی دہشت گرد حملوں کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-21

امریکی مشن کا پاکستان میں امکانی دہشت گرد حملوں کا انتباہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی دارالحکومت میں کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے دوران پرہجوم علاقوں جیسے مذہبی مقامات اور شاپنگ سنٹرس پر امکانی حملوں میں امریکی سفارتخانہ نے انتباہ دیاہے ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کو دھمکیوں سے متعلق اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ یہ اسلام آباد میں دسمبر کے اواخر میں کئے جاسکتے ہیں ، جب کہ کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات منائی جاتی ہیں۔ امکانی حملوں کا نشانہ عبادتگاہیں اور شاپنگ سنٹرس ہوسکتے ہیں ۔ سفارتخانہ نے گزشتہ ہفتہ اپنے بیان میں امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران محتاط رہیں جب کہ تہوار یا اور کوئی تقاریب منائی جاتی ہیں ۔ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کے سفر کے بارے میں پھر ایک بار غور کریں اور کم سے کم تعداد میں عوامی مارکٹس، ریستورانٹ اور ہوٹلس اور مذہبی مقامات پر ضرورت کے مطابق جائیں ۔ جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔28اگست کو امریکہ نے پاکستان اور دنیا بھر میں سفر کرنے والوں کے لئے انتباہ جاری کیا تھا جس کے دوران وہ چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔امریکی حکومت کے ملازمین کو بھی اپنے نقل و حرکت پر تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔

US Embassy in Pakistan warns of possible terror attacks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں