مخالف مسلم ریمارکس کے لئے ریپبلکن ٹرمپ پر ہلاری کلنٹن کی سخت تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-21

مخالف مسلم ریمارکس کے لئے ریپبلکن ٹرمپ پر ہلاری کلنٹن کی سخت تنقید

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ڈیمو کریٹک صدارتی امید وار بننے کی خواہش مند ہلاری کلنٹن نے آج امریکہ میں مسلم پناہ گزینوں کے داخلہ پر پابندی عائد کرنے کے تعلق سے ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ تبصروں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ریپبلکن فرنٹ رنر، داعش کے بہتر ریکر وٹر بن گئے ہیں، وہ عوام کے پاس جارہے ہیں اور اپنے ویڈیوز دکھارہے ہیں جس میں مزید بنیاد پرست جہادیوں کے تقرر کے سلسلہ میں اسلام اور مسلمانوں کی توہین کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے کہ خوف کا اس قسم کا رد عمل ظاہر کرے ۔69سالہ ٹرمپ نیو ہمپشائر میں ڈیمو کریٹک صدارتی امید وار وں کی بحث میں اہم موضوع رہے ۔ بحث میں دیگر ریپبلکن امید وار وں کا زیادہ تذکرہ نہیں کیا گیا ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ تمام انہیں ان کا اصل حریف سمجھ رہے ہیں۔ ہلاری کلنٹن نے کہا کہ مجھے سخت فکر ہے کہ ریپبلکنز خاص طورپر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایسے بیان آرہے ہیں اور امریکہ میں مسلمانوں اور پوری دنیا کے ادبی حلقوں کو ایک پیام بھیجاجارہا ہے کہ یہ تہذیبوں کا ایک تصادم ہے یا مغرب کی کسی قسم کی سازش ہے حتی کہ یہ اسلام کے خلاف جنگ ہے جس پر مجھے ایقان ہے کہ اس سے بنیاد پرستی کے شعلے بھڑکیں گے ۔ انہوں نے امریکہ میں داخلہ کے لئے مسلمانوں پر ایک عارضی امتناع کی اپیل کی بشمول ٹرمپ کے مخالف مسلم ریمارکس کے لئے ان پر سخت تنقید کی ۔ امریکہ میں صدارتی نامزدگی کے لئے ڈیمو کریٹک امید واروں کو کہنا ہے کہ وہ امریکی اقتصادیات اور شت پسند گروپ داعش کو شکست دینے کو ترجیح تصور کرتے ہوئے اس پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔ ورمانٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز کہتے ہیں کہ امریکہ کو دنیا کی پولیس نہیں سمجھا جانا چاہئے، اور داعش کے خلاف جنگ میں روس سے اتحاد اور مسلم ممالک سے فوجیوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کو کہتے کہ وہ یمن میں لڑائی کی بجائے داعش پر توجہ دے اور قطر سے یہ کہتے ہیں کہ وہ اربوں ڈالر فٹبال کے عالمی کپ پر صرف کرنے کی بجائے اس دہشت گردی کے خلاف وسائل فراہم کرے جو اس کے دروازے تک پہنچ چکی ہے ۔ سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے بھی اتحادی کوششوںکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سنی اور کرد فورسز کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکی زمینی فوج بھیجنا ایک اسٹریٹیجک غلطی ہوگی ۔ کیوننکہ شدت پسند ایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ تیسرے امید وار ریاست میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن اور مالی نے جدید خطرات کے خلاف نئے اتحاد کی تشکیل کی ضرورت پر زوردیا۔ ہلاری کلنٹن کو ریپبلکن امید واروں کی طرف سے مباحثوں میں تواتر سے تنقید کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے ۔ وہ کہتی ہیں کہ ریپبلکن امید وار ڈونالڈ ٹرمپ داعش کے لئے بھرتیاں کرنے والے بہترین آدمی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خطرے کا تعصب سے جو اب ملک کے بہترین مفاد میں نہیں اور یہ بہت اہم ہے کہ ایسے وقت جب امریکہ کو مسلمانوں کی ضرورت ہے وہ خود کو یہاں محدود نہ سمجھیں ۔ نیو ہمشائر میں ہونے والے اس مباحثہ میں سینڈرز اور اومالی دونوںہی نے ملک کے بڑے مالیاتی اداروں کو تنقید کا یہ کہہ کر نشانہ بنایا کہ انہوں نے قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئیے اور ان کے حصے بخرے کردینے چاہئیں۔ سینڈرز اپنی مہم کے لئے بڑے کاروباری اداروں کی بجائے لوگوں سے فنڈ ز جمع کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وال اسٹریٹ کے بے رحمانہ اور غیر قانونی رویہ سے نمٹنے اور ملک میں کم سے کم اجرت میں اضافے کی ضرورت ہے۔ ہلاری نے بھی اجرتوں میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا احساس دلانے کی ضرورت ہے ۔ کہ انہیں ان کی سخت محنت کا صلہ مل رہا ہے ۔ اس مباحثے سے پہلے رائے عامہ کے جائزے یہ ظاہر کررہے تھے کہ ہلاری کلنٹن کو سینڈرز پر 20پوائنٹس کی برتری حاصل ہے جو کہ آئیوا کی نسبت تھوڑی کم برتری ہے ۔ آئیوا ہی وہ ریاست ہے جہاں سب سے پہلے لوگ نامزدگی کے امید واروں کے انتخاب کے لئے اپنی رائے دیں گے۔

Hillary Clinton calls Trump Daesh's ‘best recruiter' over his anti-Muslim remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں