پی ٹی آئی
چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلش یادو نے ریاست کے ایک مملکتی وزیر اوم پرکاش نہرا کو رام مندر کے بارے میں بیان دینے پر کابینہ سے برطرف کردیا ۔ نہرا تفریحی ٹیکس شعبہ کے مشیر تھے اور انہیں مملکتی وزیر کا درجہ حاصل تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم آنجہانی چودھری چرن سنگھ کی جیتنی پر23دسمبر کو بجنور میں ایک پروگرام کے دوران نہرا نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو رام مندر بنانے کے لئے آگے آنا چاہئے اور ایودھیا میں رام مندر کے ساتھ ہی متھرا میں کرشن جنم بھومی پر بھی شاندار مندر بنانے کی بات انہوں نے کہی تھی۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان اور ریاستی وزیر راجندر چودھری نے بتایا کہ اس کی شکات ملتے ہی چیف منسٹر نے انہیں ان کے عہدہ سے ہٹا دیا ۔ یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا جب کہ ایودھیا میں دو لاری پتھر لائے جانے پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔ نہرا نے کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر ہوگا یا نہیں یہ ایک جذباتی مسئلہ ہے متھرا میں جہاں ہم کرشنا کی پوجا کرتے ہیں وہاں مسجد کی طرح ہوسکتی ہے یہ مسلمانوں کو سوچنا چاہئے اور ان مقامات پر مندروں کی تعمیر کے لئے کارسیوا میں حصہ لینا چاہئے ۔
U.P. Minister sacked for his comments on Ram temple
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں