پی ٹی آئی
حکومت آندھرا پردیش نے جاریہ مالیاتی سال کے دوران ریاست میں نئی قومی شاہراہ کے کاموں کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر13,500کروڑ روپے کا خرچ آئے گا ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے یہاں شاہراہوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس جائزہ اجلاس میں نائیدو نے عہدیداروں کو اس نئی شاہراہ سے مربوط کاموں کی تفصیلات اور منصوبہ جات پیش کرنے کی ہدایت تاکہ مرکز کی جانب سے ان کاموں کو شروع کیاجاسکے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لئے منصوبہ جات کو قطعیت دیں تاکہ نبارڈ سے فنڈس حاصل کیا جاسکے ۔
Andhra Pradesh To Take Up New National Highway Works Worth Rs 13500 Crore
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں