یو این آئی
بالی ووڈ اداکار کنگ خان شاہ رخ خان ملک میں کمائی کے لحاظ سے فہرست میں اول نمبر پر آگئے ہیں۔ فوربس نے اپنی سالانہ انڈیا سلیبر یٹی لسٹ۔2015میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو رواں سال 5.257کروڑ روپے کی کمائی ہونے کا اندازہ ہے ۔ گزشتہ برس شاہ خان اپنے دوست سلمان خان سے پیچھے ہوگئے تھے اور فہرست میں تیسرے پائیدان پر آگئے تھے ۔ تازہ فہرست کے مطابق سلمان کی کمائی75.202کروڑ روپے ہے۔ جو شاہ رخ خان کی کمائی سے50کروڑ روپے کم ہے ۔ معروف اداکار امیتابھ بچن تیسرے پائیدان پر ہیں جب کہ گزشتہ برس وہ دوسرے پائیدان پر تھے ۔ فوربس کے مطابق100مشہور شخصیات کی کل کمائی819.2کروڑ روپے ہے جب کہ سنیما اور کرکٹ کا پہلے 10مقام پر قبضہ ہے ۔ فہرست میں مہندر سنگھ دھونی چوتھے مقام پر ہیں۔ ان کے بعد عامر خان، اکشے کمار، وراٹ کوہلی، سچن تندولکر ، دیپکا پڈوکون اور رتک روشن فہرست میں شامل ہیں ۔ میگزین کے مطابق کمائی کے اندازے کے علاوہ100شخصیات کی شہرت پر بھی غور کیا گیا ہے ۔ ان شخصیات کی ٹیکس کے بغیر کمائی اور ان کی شہرت کے نمبروں کو جوڑ کر یہ فہرست تیار کی گئی ہے ۔
Shah Rukh Khan tops 2015 Forbes India Celebrity 100 list, dethrones Salman Khan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں