قومی اردو کتاب میلہ کا آج حیدرآباد میں آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-12

قومی اردو کتاب میلہ کا آج حیدرآباد میں آغاز

ncpul-book-fair-2015-hyderabad
حیدرآباد
پریس نوٹ
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، انیسواں قومی اردو کتاب میلہ حیدرآباد کے قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں12تا20دسمبر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے اشتراک سے منعقد کررہی ہے جس کا افتتاح12دسمبر کو نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ کریں گے۔ جلسہ کی صدارت قومی کونسل کے وائس چیر مین مظفر حسین کریں گے جب کہ اس جلسہ میں بطو ر مہمان خصوصی بنڈارو دتا تریہ مملکتی وزیر لیبر و ایمپلائمنٹ حکومت ہند، محمد عمر جلیل معتمد محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ ، ڈاکٹر محمد اسلم پرویز شیخ الجامعہ مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی حیدرآباد اور دیگر شرکت کریں گے ۔ افتتاحی تقریر پروفیسر ارتضیٰ کریم ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی ہوگی، اس کتاب میلہ میں ملک کے تقریبا75اردو ناشرین حصہ لے رہے ہیں اور ان کے لئے تقریبا125اسٹال مہیا کروائے گئے ہیں۔ کونسل کے صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں منعقد شدنی اردو کتاب میلہ کے دوران روزانہ ایک پروگرام منعقد کیاجائے گا ۔ 13دسمبر کو چھ بجے شام تا نو بجے شب شام غزل پروگرام منعقد ہوگا ۔14دسمبر کو چھ بجے شام تا نو بجے شب محفل قولی۔15دسمبر کوگیارہ تا ایک بجے دن کتابوں پر تبصرہ کی نشست منعقد ہوگی ۔ 15دسمبر کو شام چھ بجے تا شام نو بجے شب محفل شام افسانہ مقرر ہے ۔16دسمبر کو گیارہ بجے تا ایک بجے دن ادبی کوئز ہوگا ۔ 16دسمبر کو تین بجے سہ پہر تا چھ بجے شام بیت بازی ہوگی۔17دسمبر کو چھ بجے شام تا نو بجے شب شام غزل منعقد ہوگی۔18دسمبر کو چھ بجے شام تا نو بجے شب مشاعرہ منعقد ہوگا۔19دسمبر کو چھ بجے شام تا نو بجے شب مزاحیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوگا ۔ اردو کتاب میلہ سے استفادہ اور ادبی پروگراموں میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔

19th National Urdu book fair 2015 in hyderabad by NCPUL

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں