ہندوستانی سینما کی بےحد مقبول و دلکش اداکارہ سادھنا کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-26

ہندوستانی سینما کی بےحد مقبول و دلکش اداکارہ سادھنا کا انتقال

Sadhna
ممبئی
پی ٹی آئی
سینئر اداکارہ سادھنا شیو دسانی کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ74برس کی تھیں۔ سادھنا " میرا سایہ" وہ کون تھی، اور وقت جیسی فلموں سے شہرت ملی ۔ سادھنا جنہوں نے ہندوستانی فلم انڈسٹری کو ایک منفرد بالوں کا اسٹائل دیا ، یہاں ایک خانگی اسپتال میں چل بسیں ۔ ان کے جسد خاکی کو نواحی ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ لے جایا گیا جہاں بالی ووڈ شخصیات بشمول ان کی پرانی ساتھی اور دوست وحیدہ رحمن بھی خراج پیش کرنے پہنچیں۔سادھنا کو گزشتہ سال منہ کے زخم کے لئے نواحی اسپتال میں شریک کرایا گیا تھا جہاں ان کی سر جری کی گئی تھی۔ سندھی خاندان میں1941ء کو پیدا ہوئیں سادھنا کا نام ان کے والد کی پسندیدہ اداکارہ سادھنا بوس کے نام پر رکھا گیا ۔ ان کے والد اور اداکار ہری شیودسانی آپس میں بھائی تھے ۔ ادکارہ ببیتا کپور ہری کی دختر ہیں ۔ سادھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں اور آٹھ سال کی عمر تک ان کی والدہ نے انہیں گھر پر ہی تعلیم دی۔1955ء میں راج کپور کی شری420میں مڑ مڑ کر نہ دیکھ مڑ مڑ کے گیت میں وہ کورس گرل بنی تھیں۔ انہوں نے اولین سندھی فلم آبانا سے باضابطہ فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان کی کچھ یادگار فلموں میں لوان شملہ ، ہم دونوں ، ایک مسافر ایک حسینہ، اصلی نقلی ، میرے محبوب اور وہ کون تھی شامل ہے۔ لتا منگیشکر ، کرن جوہر، رشی کپور اور انوشکا شرما سمیت کء فلمی شخصیتوں نے سادھنا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مقبول ترین گانوں کو یاد کیا۔ سروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لتا نے میرا سایہ ساتھ ہوگا لگ جا گلے ، جیسے کئی گانوں میں اداکارہ کو اپنی آواز دی تھی ۔ لتا نے ٹوئٹ کیا کہ مجھے ابھی ابھی پتہ چلا کہ میری پسندیدہ اداکارہ گزر گئیں ۔ اس خبر سے مجھے بے حد رنج ہوا ۔ وہ ایک عظیم فنکارہ تھیں ۔ ان کی آتما کو شانتی ملے ۔ اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فلسماز کرن جوہر نے لکھا کہ سادھنا آنٹی۔۔۔۔خوبصورتی، انداز اور انتہائی دلکشی کی آپ کی وراثت ہمیشہ قائم رہے گی ۔ سنیئر اداکار رشی کپور نے کہا کہ سادھنا شیودسانی کی موت کا دکھ ہے ۔ سادھنا کے ایک مشہور گیت کی پہلی لائن کے ساتھ ادکارہ انوشکا شرما نے انہیں خراج پیش کیا۔ لگ جاگلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو ۔۔۔۔انتہائی دلکش اداکارہ قرا ر دیتے ہوئے اداکارہ شروتی حسن نے ٹوئٹ کیا کہ سادھنا جی انتہائی حیرت انگیز اور دلکش خاتون تھیں۔ یادوں اور مشورہ کے لئے بے حد شکریہ۔ آپ سے محبت کرتی ہوں اور آپ کی کمی محسوس کروں گی۔

Sadhana, Bollywood star and style icon, passes away at 74

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں