آئی اے این ایس
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور نائب صدر محمد حامد انصاری نے آج عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ پرنب مکرجی نے اپنے پیام میں کہا کہ میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں اندرون و بیرون ملک اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔ خدا کرے کہ مقدس پیغمبر صلعم کا درد مندی ، راداری اور انسانیت کی خدمت کا پیام ہم سب کو متاثر کرے اور محبت و عالمی بھائی چارہ کے راستہ پر آگے بڑھنے میں ہم سب کی رہنمائی کرے۔ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہا کہ میں عید میلاد النبی کے موقع پر جسے حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش کے طور پر منایاجاتا ہے ، اپنے تمام شہریوں کو گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں ۔
President, vice-president greet people on Milad-un-Nabi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں