یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سمیت متعدد پارٹیوں کے لیڈروں نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ ہمارے پیارے صدر جمہوریہ مسٹر پرنب مکرجی کو میری طرف سے سالگرہ کی تہہ دل سے مبارکباد ۔ میں ان کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ صدر جمہوریہ مکرجی کا تجربہ ملک کے لئے قیمتی سرمایہ ہے ۔ دانش مندی میں بہت کم لوگ ان کے برابر کھڑے ہونے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ محترمہ سونیا گاندھی نے مسٹر مکرجی کی لمبی عمر اور صحت مند رہنے کی دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کا وسیع تجربہ اور معلومات ہمیشہ ملک کی رہنمائی کرتا رہے گا ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھی صدر جمہوریہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ کجریوال نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو ان کی سالگرہ پر بہت بہت مبارکباد اور میں ان کی طویل عمر اور اچھی صھت کی دعا کرتا ہوں ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور تیلگو دیشم پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھی صدر جمہوریہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
PM Narendra Modi, Sonia Gandhi wish President Pranab Mukherjee on his birthday
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں