شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی سالگرہ پر دنیا بھر سے نیک خواہشات کا اظہار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-12

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی سالگرہ پر دنیا بھر سے نیک خواہشات کا اظہار

نئی دہلی
یو این آئی
شہنشاہ جذبات اور افسانوی کردار کے مالک بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار نے جو آج93برس کے ہوگئے، چنئی میں آفات سماوی کے پیش نظر اپنی سالگرہ کے موقع پر کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں کی لیکن ملک اور بیرون ملک سے ان کے مداحوں نے ٹوئٰیٹر ، فیس بک اور دوسرے سوشیل نیٹ ورک پر ان کے لئے مبارکباد اور نیک تمناؤں کی برسات کردی ہے ۔ پاکستان، آسٹریلیا، سنگا پور ، اسکاٹ لینڈ غرض دنیا میں ہر جگہ موجود ان کے مداحوں نے اس عظیم اداکار کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر چسپاں کی ہیں ۔ دلیپ کمار کی ایک مداح وندنا نے دلیپ کمار کی1950کی دہائی ایک تصویر ڈالی ہے جب انہوں بمبئی ٹاکیز کے ساتھ کیا شروع کیا تھا۔ ایک مداح نے دلیپ کمار کی منفرد تصویر ڈالی ہے جس میں وہ آنجہانی ولن پران کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ تبسم نامی ایک مداح نے دلیپ کمار کی والدہ مرحومہ کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ اسکاٹ لینڈ کے ایک دلیپ کمار کے مداح نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کے حوالے سے میڈیا میں خبر ہے کہ دلیپ کمار کی سالگرہ کے موقع پر ایک سادہ سی تقریب میں چنئی میں سیلاب اور قدرتی تباہی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ سائرہ بانو کے مطابق دلیپ کمار کی فیملی چنئی میں آفات سماوی کی وجہ سے بہت دل گرفتہ ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اس غیر مناسب وقت میں کوئی جشن نہیں منایاجائے گا۔ دلیپ کمار آج کا دن اپنے قریبی دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ گزاریں گے ۔

Bollywood Wishes Dilip Kumar On 93rd Birthday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں