داؤد ابراہیم بھی گرفت میں آئے گا - سی بی آئی ڈائرکٹر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-12

داؤد ابراہیم بھی گرفت میں آئے گا - سی بی آئی ڈائرکٹر

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی تفتیشی بیورو( سی بی آئی) کے ڈائرکٹر انیل کمار سنہا نے کہا ہے کہ جس طرح چھوٹا راجن کو پکڑ کر لایا گیا اسی طرح انڈرورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کو بھی ایک دن گرفتار کرلیاجائے گا۔ سنہا آج یہاں ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں بول رہے تھے ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا انہیں اس بات کا یقین ہے کہ داؤد جیسا بین الاقوامی مجرم جسے پاکستان کی انٹلی جنس ایجنسی کی طرف سے تحفظ حاصل ہونے کی بات کہی جاتی ہے آسانی سے پکڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا اس ضمن میں بار بار سوال کیوں اٹھائے جارہے ہیں ۔ ملک کے شہریوں کو سی بی آئی سمیت ملک کی تمام سیکوریٹی ایجنسیوں پر بھرپور اعتماد ہونا چاہئے ۔ کوششیں جاری ہیں ۔ حوصلہ بھی ہے کہ ہماری امیدیں پوری ہوں گی ، ہم لوگ اس مسئلے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے والے ۔ آپریشن چھوٹا راجن کے بارے میں پوچھے جانے پر سی بی آئی ڈائرکٹر نے کہا کہ ایسے مہم اکیلے نہیں چلائے جاتے ان کے لئے بین الاقوامی سطح پر تعاون لیاجاتا ہے ایسے مین اسے عام کرنا مناسب نہیں ہوگا ۔ اس سے ایسے مہمات کی معتبریت اور رازداری کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ سی بی آئی کے کام کاج میں سیاسی یا سرکاری مداخلت کے الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ اس طرح کی غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں ۔ سی بی آئی بغیر کسی ٹھوس ثبوت اور بنیاد کے کسی کے خلاف کے کارورائی نہیں کرتی۔ اس کے کام کاج میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کی جاتی۔ سی بی آئی کی معتبریت اور کام کاج پر اگر کوئی سوال اٹھا سکتا ہے تو وہ صرف عدلیہ ہے ۔ انہوں نے سی بی آئی کو ایک مضبوط ادارہ بتایا تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ21ویں صدی میں منظم جرائم کی شکل جس تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اس کے پیش نظر بین الاقوامی قوانین میں وسیع تبدیلی درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب سائبر اور مالیاتی جرائم کا زمانہ آگیا ہے جس سے نمٹنے کے لئے قانون بھی اسی طرح کے ہونے چاہئیں۔

we'll bring back Dawood' says CBI director Sinha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں