ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عثمانیہ یونیورسٹی طلباء کا آج بیف فیسٹول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-10

ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عثمانیہ یونیورسٹی طلباء کا آج بیف فیسٹول

حیدرآباد
منصٖف نیوز بیورو
حیدرآباد ہائی کورٹ کے تازہ حکم التوا کے باوجود عثمانیہ یونیورسٹی کے 25تنظیموں نے جمعرات کو بیف فیسٹول کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس نے یونیورسٹی کیمپس کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور رات دیر گئے ہاسٹل پر دھاوا کرکے250سے زائد طلباء کو گرفتار کرلیا۔ رجسٹرار یونیورسٹی نے دھمکی دی ہے کہ بیف فیسٹول کے اہتمام پر طلبا کا داخلہ( ایڈ میشن) معطل کردیاجائے گا ۔ حیدرآباد ہائی کورٹ نے زبانی احکامات جاری کرتے ہوئے کل سیول کورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم امتناع کو برقرار رکھا اور کہا کہ کیمپس میں کوئی بھی فیسٹول منعقد کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اسے روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے ۔ گرفتاری سے قبل طلباء نے کہا کہ پولیس کی جانب سے جمعرات کو انہیں جہاں بھی روکا جائے گا وہ اپنے ساتھ لائے ہوئے بیف گوشت کا استعمال کریں۔ طلباء یونین کے قائد ڈیوڈ نے بتایا کہ کل ہم نے بیف کباب، بریانی ، لقمی تیار کر کے استعمال کیا اور اس طرح منی بیف فیسٹول منالیا ۔ طلباء کا کہنا ہے کہ انہیں سیول یا ہائی کورٹ کے کوئی احکامات وصول نہیں ہوئے اور وہ فیسٹول کسی طرح بھی منائیں گے

BEEF FESTIVAL CONDUCTED IN OSMANIA UNIVERSITY DESPITE COURT BAN

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں