نتیش کی مودی سے ملاقات - جی ایس ٹی بل کی تائید کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-11

نتیش کی مودی سے ملاقات - جی ایس ٹی بل کی تائید کا وعدہ

نئی دہلی
یو این آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل کی تائید کرنے کا وعدہ کیا۔ قبل ازیں اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے یہاں پارلیمنٹ کمپلیکس پر خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا جنتادل یونائٹیڈ جو بہار میں حکمراں پارٹی ہے ، ملک بھر میں ایک ٹیکسیشن پالیسی چاہتی ہے ۔ ہماری پارٹی ایوان میں بل کی تائید کرے گی ۔ ہم جی ایس ٹی بل کی تائید کرتے ہیں ۔ پارلیمنٹ کی نیشنل ہیرالڈ کیس پر کانگریس کے احتجاج کے بارے میں اپوزیشن کانگریس اور حکمراں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے درمیان جاری حالیہ تعطل کے پس منظر میں ان دونوں قائدین نے ملاقات کی ہے ۔ اس طرح جی ایس ٹی بل کی آسانی سے منظوری کے مواقع روشن ہوگئے ہیں ۔ حکمراں پارٹی ، بل کی منظوری کے تیقن کے لئے تمام کوششیں کررہی ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو اس بات کے لئے آمادہ کررہی ہے کہ وہ مسئلہ کی تائید کریں ۔ کمار نے یہ توقع بھی جتائی کہ وزیر اعظم 1.25لاکھ کروڑ روپے کے پیاکیج پر عمل کریں گے ، جس کا اعلان انہوں نے ریاست میں منعقدہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل بہار کی ترقی کے لئے کیا تھا ۔ مرکزی حکومت نے بہار کی ترقی کے لئے قبل ازیں وعدہ کیا تھا اور مجھے امیدہے کہ پیکیج پر عمل آوری کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں