ہر شخص کو پسند کی خوراک استعمال کرنے کا حق - چیف جسٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-11

ہر شخص کو پسند کی خوراک استعمال کرنے کا حق - چیف جسٹس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف جسٹس آف انڈیا ٹی وی ایس ٹھاکر نے آج بالواسطہ طور پر عدم رواداری کے بارے میں بحث میں شامل ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی خوشی کے لئے کسی مخصوص طریقہ کی خوراک کے استعمال کا حق حاصل ہے ۔ لیکن دوسروں کو تکلیف پہونچانے کے مقصد سے ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے آج یوم انسانی حقوق کے موقع پر کہا کہ میں ایک مخصوص طرح کی خوراک کھانا چاہتا ہوں اگر آپ مجھے کھانے دے تو اس سے مجھے خوشی ہوتی ہے ۔ایسی کوئی بھی چیز جس سے مجھے خوتی ہوتی ہے وہ میرے انسانی حقوق میں آتی ہے لیکن یہ خوشی دوسروں کو تکلیف دینے کے لئے نہیں ہونی چاہئے ۔ اس سے تشدد نہیں پھیلنا چاہئے ۔ ایسی کوئی بھی بے ضرر چیز جس سے خوشی ملتی ہ اسے انسانی حقوق سمجھنا چاہئے ۔ انہوں نے امریکی دستور میں کئی گئی صراحت کے مطابق خوشی کی تلاش میں مواقع کی برابری کے حق کا تذکرہ کرتے ہوئے ہی ریمارکس کئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حق تعلیم رکھنا چاہتا ہوں ۔ میں موقع کا حق رکھنا چاہتا ہوں ۔ میں ایک مخصوص مذہب کو ماننا چاہتا ہوں اگر آپ یہ حق مجھے دیں گے تو میں خو ش ہوں گا اس سے مجھے مسرت حاصل ہوتی ہے ۔ میں ایک مخصوص طریقہ کی خوراک کھانا چاہتا ہوں ۔ اگر مجھے اس کی اجازت دیں تو اس سے مجھے خوشی ہوگی۔ چیف جسٹس نے قومی دارالحکومت میں گزشتہ22سال سے انسانی حقوق کمیشن کا ادارہ نہ ہونے پر تنقید کی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں صرف چھتیس گڑھ اور جھار کھنڈ جیسی قبائیلی ریاستوں میں نہیں ہوتیں بلکہ دنیا کے تمام حصوں اور معاشروں بشمول دہلی میں ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوش فہمی ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شہروں میں نہیں ہوتیں۔ یہ بالکل ناقابل قبول بات ہے کہ دہلی میں گزشتہ بائیس سال سے ریاستی انسانی حقوق کمیشن نہیں ہے ۔ چیف جسٹس نے مرکز سے کہا کہ و قومی انسانی حقوق کمیشن اور ریاستی کمیشنس کو مزید اختیارات دینے کے لئے22سالہ پرانے قانون میں مزید ترمیم کرے ۔

CJI Justice TS Thakur bats for Right to eat food you like

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں