آئی اے این ایس
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ہفتہ کے دن یہ کہتے ہوئے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی کہ معیشت میں بہ مشکل سدھار ہورہا ہے ۔ روزگار کے مواقع ناکافی ہیں اور سرکاری صنعتوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس(آئی این ٹی یوسی) کے31ویں کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کی مخالف مزدور اور ناقابل تصور معاشی پالیسیوں کے باعث ورکرس میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین تحریک کو باخبر ہونا چاہئے کہ فی الحال ہندوستانی معیشت میں بہ مشکل سدھار ہورہاہے۔ روزگار کے مواقع ناکافی ہیں ۔ سرکاری صنعتوں کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔ مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ(منریگا) جیسے روزگار پیدا کرنے والے پروگرامس کا فنڈ گھٹایا جارہا ہے ۔ سبھی جانتے ہیں کہ2022تک500ملین ماہر ورکرس کی ضرورت ہوگی جب کہ حقیقت میں اس نشانہ کا معمولی حصہ ہی پایاجاتا ہے ۔۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ صنعتی بے چینی، ہڑتال اور تالہ بندی بے چینی دور کرنے کے بہتر طریقے نہیں۔ ہمیں تمام فریقین کو شامل کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعہ صنعتی مسائل کی یکسوئی کرنی چاہئے۔ ورکرس، صنعت اور حکومت پر مشتمل سہ فریقی عمل اس کے لئے موزوں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ مانا ہے کہ ٹریڈ یونین تحریک ، سماجی جمہوریت کا اٹوٹ حصہ ہے لیکن تحریک وک پہلے تیزی سے بدلتے سماجی و معاشی حالات کا اندازہ لگانا چاہئے ۔ اسے موجودہ حکومت کی معاشی و سماجی پالیسیوں اور محنت کش طبقہ پر ان کے اثرات کا معروضی جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ملک کے لئے بڑا چیلنج ہے ۔ اس کے لئے ترقی کی اونچی شرح اور روزگار کے مواقع میں تیزی سے اضافہ درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین تحریک ترقی کا مشمولاتی عمل یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے آئی این ٹی یو سی سے کہا کہ وہ اپنا دائرہ بڑھائے اور زراعت و تعمیرات جیسے غیر منظم شعبوں کے زیادہ سے زیادہ ورکرس کو شامل کرے ۔ آئی این ٹی یو سی کا قیام1947میں عمل میں آیا تھا۔
Economic recovery fragile, low job creation: Manmohan Singh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں