حکومت تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود اور اردو اکیڈیمی کا مخدوم اور کارنامہ حیات ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-15

حکومت تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود اور اردو اکیڈیمی کا مخدوم اور کارنامہ حیات ایوارڈ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-dec-15

telangana-urdu-academy-makhdoom-awards
منصف نیوز بیورو
ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال سے تمام خانگی مدارس جن میں لٹل فلاور اور دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں، اردو زبان کی تعلیم کا انتظام کیاجائے گا۔ جو طلبہ خانگی مدارس میں زیرتعلیم ہیں انہیں بھی اردو زبان کی تعلیم دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اس سلسلہ میں تمام خانگی مدارس میں اردو مادری زبان کے حامل طلبہ کو اردو میں تعلیم فراہم کرنے کے لئے خانگی مدارس کے انتظامیہ کو اقدامات پر مبنی احکام جاری کریں گے ۔
محمد محمود علی آج رویندرا بھارتی میں حکومت تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود اور تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی جانب سے منعقد کردہ تقسیم مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈز کی تقریب کو مخاطب کر رہے تھے ۔ یہ مخدوم ایوارڈس برائے سال2010ء تا2014ء اور کارنامہ حیات ایوارڈ برائے سال2012ء اور2013ء کے لئے عطا کئے گئے ۔

وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی جنہوں نے السلام علیکم کہہ کر اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں تلگو کے بعد اردو مقبول زبان ہے۔ اردو زبان ایک جاندار زبان ہے، اردو داں حسن خوبی سے اس زبان میں محبت اور غصے کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ایک سیکولر قائد ہیں، وہ اردو زبان بڑی روانی سے بولتے ہیں اور وہ اس زبان کے فروغ کے لئے سنجیدہ بھی ہیں ۔ متحدہ آندھرا کے حکمرانوں نے علیحدہ تلنگانہ ریاست قائم ہونے پر تلنگانہ اور شہر حیدرآباد میں فرقہ وارانہ فسادات ہونے کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے عوام کو ہمیشہ خوف زدہ کر رکھا تھا ۔ تلنگانہ حکومت قائم ہوکر گزشتہ پندرہ ماہ کے دوران بقرعید، رمضان کی عید، گنیش وسرجن، بتکماں و دیگر تہوار پر امن گزر گئے ۔ ہندوؤں اور مسلمانوں نے آپس میں بھائی چارہ قائم کرکے یہاں کی گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھا ۔

بعد ازاں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے مخدوم ایوارڈ اور کارنامہ حیات ایوارڈس تقسیم کئے۔ سال 2010ء کے لئے مخدوم ایوارڈ شاعری میں راشد آذر کو عطا کیا گیا ۔
سال2011ء کے لئے مخدوم ایوارڈ اردو فکشن میں پدم شری ڈاکٹر جیلانی بانو کو عطا کیا گیا۔
سال2012ء کے لئے مخدوم ایوارڈ تحقیق و تنقید میں ڈاکٹر سید داؤد اشرف کو عطا کیاگیا۔
سال2013ء کے لئے مخدوم ایوارڈ اردو صحافت میں سینئر صحافی اعجاز قریشی کو عطا کیا گیا۔
سال2014ء کے لئے مخدوم ایوارڈ طنز ومزاح کے لئے ڈاکٹر سید مصطفی کمال کو عطا کیا گیا۔

اس کے علاوہ کارنامہ حیات ایوارڈ برائے سال 2012-13 کے لئے بھی عطا کئے گئے۔
محمد جلال الدین عارف کو سال2012ء کے لئے شاعری میں( امجد حیدرآبادی) ایوارڈ عطا کیاگیا ۔ سید رؤف خلش کو سال2012ء کے لئے شاعری میں ( سعید شہیدی ایوارڈ) عطا کیا گیا۔
ڈاکٹر اختر سلطانہ کو فنکشن میں (آغا حیدر حسن ایوراڈ) عطا کیا گیا ، ڈاکٹر راحت سلطانہ کو تنقید و تحقیق میں(ڈاکٹر محی الدین قادر زور ایوارڈ) عطا کیا گیا۔
ڈاکٹر فریدہ خاتون کو تعلیم وک تدریس میں ، (پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ) عطا کیا گیا، عثمان ریشد کو صحافت میں ( محبوب حسین جگر ایوارڈ) عطا کیا گیا، سید رکن الدین کو فروغ اردو کے لئے (سری نیوا س لاہوٹی ایوارڈ) عطا کیا گیا۔

مسعود حسن جعفری کو سال2013ء کے لئے شاعری میں (امجد حیدر آبادی)، جمیل نظام آبادی کو شاعری میں(سعید شہید ایوارڈ) عطا کیا گیا۔
محمود حامد کو فکشن میں (آغا حیدر حسین ایوارڈ) عطا کیا گیا ۔ ڈاکٹر حبیب نثار کو تنقید و تحقیق میں( ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ) عطا کیا گیا۔
سید اصغر حسین کو تعلیم و تدریس میں (پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ) عطا کیا گیا ۔ کلیم الرحمن کو صحافت میں محبوب حسین جگر ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ ایم اے رحیم کو فروغ اردو کے لئے سری نیواس لاہوٹی ایوارڈ عطا کیا گیا۔

اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل محمد سلیم نے خطاب کیا ۔ ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی پروفیسر شکور نے خطبہ استقبالیہ پڑھا۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ محمد جلال الدین اکبر، سکریٹری اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ سید عمر جلیل و دیگر نے مخاطب کیا۔ ایوارڈ تقسیم کے اختتام پر شام غزل پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ گلوکارہ اندرا نائک گلوکار محمد وکیل نے پروگرام پیش کیا۔

سالنام (ایوارڈ یافتگان)صنفایوارڈایوارڈ بہ موسومشہر (ایوارڈ یافتگان)ریاست (ایوارڈ یافتگان)
2010راشد آزرشاعریمخدوم ایوارڈمخدوم محی الدینحیدرآبادتلنگانہ
2011جیلانی بانوفکشنمخدوم ایوارڈمخدوم محی الدینحیدرآبادتلنگانہ
2012سید داؤد اشرفتحقیق و تنقیدمخدوم ایوارڈمخدوم محی الدینحیدرآبادتلنگانہ
2013اعجاز قریشیصحافتمخدوم ایوارڈمخدوم محی الدینحیدرآبادتلنگانہ
2014ڈاکٹر سید مصطفیٰ کمالطنز و مزاحمخدوم ایوارڈمخدوم محی الدینحیدرآبادتلنگانہ
-------
2012رؤف خلششاعریکارنامۂ حیاتسعید شہیدیحیدرآبادتلنگانہ
2012جلال الدین عارفشاعریکارنامۂ حیاتامجد حیدرآبادیحیدرآبادتلنگانہ
2012اختر سلطانہفکشنکارنامۂ حیاتآغا حیدر حسین*تلنگانہ
2012ڈاکٹر حبیب نثارتعلیم و تدریسکارنامۂ حیاتحبیب الرحمٰنحیدرآبادتلنگانہ
2012عثمان رشیدصحافتکارنامۂ حیاتمحبوب حسین جگرحیدرآبادتلنگانہ
2012محمد رکن الدینفروغ اردوکارنامۂ حیاتسرینواس لاہوٹیحیدرآبادتلنگانہ
2012فریدہ خاتونتنقید و تحقیقکارنامۂ حیاتڈاکٹر محی الدین قادری زور*تلنگانہ
-------
2013جمیل نظام آبادیشاعریکارنامۂ حیاتسعید شہیدینظام آبادتلنگانہ
2013مسعود جعفریشاعریکارنامۂ حیاتامجد حیدرآبادی*تلنگانہ
2013محمود حامدفکشنکارنامۂ حیاتآغا حیدر حسین*تلنگانہ
2013سید اصغر حسینتعلیم و تدریسکارنامۂ حیاتحبیب الرحمٰن*تلنگانہ
2013کلیم الرحمٰنصحافتکارنامۂ حیاتمحبوب حسین جگر*تلنگانہ
2013ایم اے رحیمفروغ اردوکارنامۂ حیاتسرینواس لاہوٹیحیدرآبادتلنگانہ
2013ڈاکٹر راحت سلطانہتنقید و تحقیقکارنامۂ حیاتڈاکٹر محی الدین قادری زورحیدرآبادتلنگانہ

Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں