ترکی اور اسرائیل کے درمیان خوشگوار تعلقات کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-15

ترکی اور اسرائیل کے درمیان خوشگوار تعلقات کا اشارہ

قاہرہ
آئی اے این ایس
مصر نے آج جزیرہ نما سینائی میں روسی طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کرلی جس کے بعد یہ وضاحت کی گئی کہ سانحہ میں کسی بھی غیر قانونی مداخلت یا دہشت گردکارروائی کا کوئی اشارہ نہیں ملا ۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے وزارت شہری ہوا بازی کے حوالے سے بتایا کہ تکنیکی تحقیقاتی کمیٹی کو اس واقعہ میں دہشت گرد سر گرمیوں یا مداخلت کا کوئی اشارہ نہیں ملا ۔ 31اکتوبر کو مصری سینائی جزیرہ نما میں روس کا ایک مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا تھا اور اس میں سوار224افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ امریکہ اور دیگر مغربی عہدیداروں کا خیال ہے کہ روسی طیارہ کو کسی بم کے ذریعہ اڑایا گیا ۔ روسی طیارہ شرم الشیخ سے روانہ ہوا تھا جس کے25منٹ بعد ہی حادثہ کا شکار ہوگیا۔

Erdogan: Good Turkey-Israel relations 'good for entire region'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں