مجھے مخالف پارٹی کارروائی کا ثبوت دیا جائے - کیرتی آزاد کا پارٹی صدر سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-26

مجھے مخالف پارٹی کارروائی کا ثبوت دیا جائے - کیرتی آزاد کا پارٹی صدر سے مطالبہ

نئی دہلی
ایجنسیاں
بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ قائد بشمول ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی، شانتا کمار اور یشونت سنہا کی حوصلہ افزائی اور تائید سے پرجوش کیرتی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لئے وقت لیا ۔ اطلاعات کے مطابق ، بزرگ قائد ین آزاد کو معطل کئے جانے کے فیصلے سے ناخوش ہیں جب کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ جلد بازی میں لئے گئے اس اقدام سے پارٹی کی ساکھ اور متاثر ہوگی ۔ بزرگ قائدین کا ماننا ہے کہ بی جے پی اپنی سمت کھو بیٹھی ہے ۔ اطلاعات کے بموجب بزرگ قائدین محسوس کرتے ہیں کہ آزاد کی ڈی ڈی سی اے معاملہ پر اندرونی انکوائری کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک اور پارٹی قائد سبرامنیم سوامی نے آزاد کی تائید کی ۔ وہ آزاد کو دیا گیا معطلی نوٹس کا جواب تیار کرنے میں مدد کررہے ہیں ۔ آزاد نے وزیر اعظم نریند رمودی کو اس معاملہ میں مداخلت کرنے کے لئے کہا ۔ اپنے فیصلے پر اٹل آزاد کا کہنا ہے کہ ان کی جنگ صرف ڈی ڈی سی اے کی رشوت ستانی معاملہ کے خکلاف ہے اور کسی کی شخصی مخالفت نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف لیا گیا ڈسپلنری ایکشن کا خصوصی جواز دیاجائے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس ہمیشہ رشوت ستانی کے خلاف بات کرتے ہیں ۔ ہم بھی مہاتما گاندھی کے نقش قدم پر چلنے کی بات کرتے ہیں ۔ میں خواہش کرتا ہوں کہ نریند رمودی اس معاملہ میں مداخلت کریں، اس میں گہرائی تک جائیں ، اور مجھے بتایا جائے کہ میں نے کیا غلط کیا ہے ، جب کہ مجھے اس کی وجوہات چاہئے ۔ آزاد نے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے جمعہ کے دن پارٹی صدر امیت شاہ کو اپنے مکتوب میں مطالبہ کیا کہ انہیں مخالف پارٹی کارروائیوں کا ثبوت دیاجائے جبکہ وہ ہمیشہ ہی پارٹی کے وفادار فوجی رہے ہیں ۔ تین مرتبہ دربھنگہ سے رکن پارلیمان بننے والے آزاد نے کہا کہ انہیں معطل کئے جانے والے مکتوب میں ڈی ڈی سی اے رشوت ستانی معاملے کا کہیں ذکر نہیں ہے ۔ جب کہ انہوں نے جیٹلی کو اسی معاملہ میں نشانہ بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اس معاملہ کچھ لینا دینا نہیں ہے اور یہ بالکل مختلف مسئلہ ہے۔ پوری سچائی کے ساتھ میں اپنے خلاف لگائے گئے سنگین الزامات جو پارٹی کے مفاد کے خلاف ہیں میں میرے نام کو ہٹانا چاہتا ہوں ۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ جلد سے جلد میری مخالف پارٹی موقف کو ثابت کریں تاکہ میں اپنی صفائی دے سکوں اور آپ کے اطمینان کے لئے جواب دے سکوں ، میں تصدیق کرتا ہوں کہ میں نے پاٹی کے آئین یا اس کے مفاد کے خلاف کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا۔

Asked to explain, Kirti tells Amit Shah to give him 'proof of anti-party activities'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں