بائیں بازو کی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت - سی پی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-26

بائیں بازو کی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت - سی پی آئی

نئی دہلی
یو این آئی
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( سی پی آئی) نے ملک میں بایاں تحریک کے90سال مکمل ہونے کے موقع پر فرقہ پرستی ، ذات پات اور کارپوریٹ کو فروغ دینے والی اقتصادی پالیسیوں جیسے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تمام بائیں بازو کی جماعتوں کو متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری سدھار کرریڈی نے اپنے ایک مضمون میں1925سے لے کر اب تک بتائیں بازو کی تحریک کے سفر کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے یہ اپیل کی ہے ۔ خیال رہے کہ26دسمبر1925کو ہی سی پی آئی کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ مسٹر ریڈی نے بائیں بازو تحریک کی جدو جہد کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ1916میں روسی انقلاب کے بعد پنڈت جواہر لال نہرو ، نیتاجی سبھاش چندر بوس ، جے پرکاش نارائن، رام منوہر لوہیا ، اچپوت پٹوردھن جیسے کئی کانگریسی لیڈر سوشلزم خیالات سے متاثر ہوئے تھے اور بھگت سنگھ اور ان کے معاون اجے گوش اور وجے کمار سنیا جیسے انقلابی بھی کمیونسسٹ بن گئے تھے ۔ کمیونسٹوں کے خلاف کانپور ، میرٹھ اور پشاور سازش مقدمات چلائے گئے اور وہ جیل میں رہے ۔ کئی کامریڈ تو دس سے 26برس تک جیل میں رہے ۔ آزادی کے بعد تلنگانہ مسلح جدو جہدمیں4500کامریڈوں نے جان گنوائی ۔ سی پی آئی نے بنگال میں کسانوں کے حقوق کے لئے تبھا گا تحریک چلائی ۔ کمیونسٹ پارٹی آزادی کے بعد دوسری سب سے بڑی سیاسی پارٹی بنی اور تیسری لوک سبھا تک وہ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی رہی۔

CPI calls for unity of Left parties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں