نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہل گاندھی کو غیر مشروط ضمانت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-20

نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہل گاندھی کو غیر مشروط ضمانت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے لڑکے راہل گاندھی کو آج 10منٹ کی سماعت کے بعد مقامی عدالت سے ضمانت مل گئی ۔ پارٹی کے بند ہوچکے اخبار نیشنل ہیرالڈ کے شیئرس ایک نئی کمپنی کو منتقل کرنے کے معاملہ میں بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی کی خانگی فوجداری شکایت پر دونوں گاندھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پرینکا گاندھی کے ہمراہ2:50بجے میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ لولین کے سامنے حاضر ہوئے ۔ پارٹی کے بڑے قانونی ماہرین کپل سبل اور اشونی کمار اور ابھیشک منو سنگھوی کے علاوہ کانگریس قائد غلام نبی آزاد ، ملکارارجن کھرگے ، اے کے انتونی، امبیکا سونی اور میرا کمار بھی عدالت پہنچے ۔ سونیا اور راہل کو وکلائ، صحافیوں ، سیکوریٹی ملازمین اور پارٹی ورکرس کے بیچ سے راستہ بناکر اندر جانا پڑا ۔ یو این آئی کے بموجب سونیا گاندھی اور راہول گاندھی عدالت سے کچھ دور اپنی کاروں سے اترے اور پیدل چلتے ہوئے عدالت کے اندر داخل ہوئے ۔ سینکڑوں سیکوریٹی ملازمین، میڈیا نمائندے اور پارٹی ورکرس اس موقع پر موجود تھے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی ہفتہ کے دن نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلہ میں تحت کی عدالت میں حاضر ہوئے ۔ اور انہیں غیر مشروط ضمانت مل گئی کیونکہ وہ معتبر ہیں۔ سونیا اور راہل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ لولین کے سامنے حاضر ہوئے جنہوں نے کانگریس خازن موتی لال ووہرہ، گاندھی خاندان دوست سمن دوبے اور ایک اور پارٹی قائد آسکر فرنانڈیز کو بھی ضمانت دے دی۔ ان سبھی سے کہا گیا کہ وہ فی کس50ہزار روپے کا شخصٰ بانڈ اور اتنی ہی رقم کی شوریٹی پیش کریں ۔ کانگریس قائد اے کے انتونی نے سونیا گاندھی کے لئے شوریٹی دی جب کہ پرینکا گاندھی نے اپنے بھائی راہل گاندھی کے لئے شوریٹی دی ۔ ایک اور ملزم سیام پٹروڈا( سابق صد رنشین نیشنل انوویشن کونسل) علالت کے باعث حاضر نہیں ہوسکے ۔ عدالت نے انہیں نجی حاضری سے استثنیٰ دیا لیکن کہا کہ وہ سماعت کی آئندہ تاریخ20فروری کو لازمی طور پر حاضر ہوں ۔ بی جے پی قائد سبرامنیم سوامی نے سونیا اور راہل گاندھی اور دیگر کی ضمانت کی اس اندیشے کے تحت مخالفت کی کہ وہ ملک سے فرار ہوجائیں گے ۔ کانگریس قائد اور سینئر وکیل کپل سبل نے جو کانگریس قائدین کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے ، اخباری نمائندوں کو بتایا کہ عدالت نے کانگریس قائدین کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے سوامی کی درخواست مستر د کردی ۔ انہوں ے کہاکہ ہم نے تمام ملزمین کو ضمانت کے لئے درخواست داخل کی تھی ۔ عدالت نے اتنی مہربانی کی ککہ اس نے غیر مشروط ضمانت دے دی۔ عدالت کے حکم پر شیوریٹی دے دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوامی نے کچھ شرائط کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے ان کی یہ بات نہیں مانی۔ میرون کلر کی ساڑی میں ملبوس سونیا گاندھی سخت سیکوریٹی میں پٹیالہ ہاؤز کورٹ میں داخل ہوئیں۔ راہول گاندھی نے جو ا ن کے ساتھ ساتھ ہجوم کو جو ان کی جھلک دیکھنے کے لئے اکٹھا تھا ہاتھ ہلاکر جواب دیا ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، پرینکا گاندھی ، سابق چیف منسٹر دہلی شیلا دکشت ، غلام نبی آزاد ، ملکارجن کھرگے، روجیو شکلا ، اجئے ماکن ، کماری شلجا اور اے کے انتونی اظہار یگانگت کے لئے کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔ عدالت میں حاضری کے بعد پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سونیا گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کا بیجا استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی خوفزدہ نہیں ہے اور وہ ا پنی لڑائی جاری رکھے گی ۔ راہول گاندھی نے بھی مودی حکومت پر اپنے مکالفین کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اور کانگریس نہیں جھکیں گے ، ہم غریبوں کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ ہم لڑیں گے ۔ بعض اقدار اور آئیڈیلس کے معاملہ میں کانگریس کو کوئی بھی مسترد نہیں کرسکتا۔ کانگریس قائد ابھی شیک منوسنگھوی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ پریس نے جو ہنگامہ برپا کیا ہے وہ غیر ضروری ہے۔ عدالت کے احترام میں ہم اپنے وکیل کے ذریعہ حاضر ہوئے ۔ملزم نمبر چھ سیام پٹوڈا کو چھوڑ کر جو علیل ہیں تمام ملزمین نے عدالت میں حاضری دی ۔ سونیااور راہول پرپلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ وہ شرمناک طریقے سے کرپشن کے لئے لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے سڑک پر ڈرامہ کیا ہے ۔

National Herald Case : Sonia, Rahul Gandhi get bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں