مدھیہ پردیش بلدیاتی انتخابات - کانگریس کو 5 اور بی جے پی کو 3 نشستیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-27

مدھیہ پردیش بلدیاتی انتخابات - کانگریس کو 5 اور بی جے پی کو 3 نشستیں

بھوپال
ایجنسیاں
مدھیہ پردیش میں ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کو بڑھا دھچکا لگا ہے ۔ 8مقامات پر ہوئے بلدیاتی انتخابات میں سے5مقامات پر کانگریس اور تین مقامات پر حکمراں بی جے پی کو کامیابی ملی ہے، جب کہ گزشتہ مرتبہ8مقامات میں سے7پر بی جے پی کے امید وار کوکامیابی ملی تھی۔ یعنی کانگریس نے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے بی جے پی سے چار سیٹیں چھین لی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں مختلف بلدیاتی یونٹوں کے لئے الیکشن ہوئے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان کے آبائی ضلع سیہور کی میونسپل کارپوریشن اور شاہ گنج میونسپل کونسل میں بی جے پی نے جیت درج کی ہے ۔ اس کے علاوہ مندر سور میونسپل کارپوریشن پر بی جے پی کا قبضہ برقرار رہا ہے ۔ وہیں رتلام لوک سبھا ضمنی انتخابات کے بعد کانگریس نے ایک بار پھر زور دار واپسی کرتے ہوئے شا جا پور میونسپل کارپوریشن کے علاوہ بھیڑا گھاٹ ، اور چھا، رتلام ضلع کے دھامنود اور سیدھی ضلع کے مجھولی میں جیت کا پرچم لہرایا ہے ۔ سیہور میونسپل کارپوریشن چیئرمین عہدہ کے الیکشن میں بی جے پی کی امیتا اڑورہ نے7523ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ شاہ گنج میونسپل کارپوریشن چیئر مین کے عہدے کے الیکشن میں بھی بی جے پی کے بھیا لال گور نے 1879ووٹ سے جیت حاصل کی ۔ بھیڑا گھاٹ میونسپل پنچایت الیکشن میں چیئرمین عہدہ پر کانگریس کی شیلا جین نے جیت درج کی ہے۔ مجھولی میونسپل کاکونسل میں چیئرمین عہدہ کے لئے کانگریس کی روبی سنگھ نے جیت درج کی ہے ۔ مندسور میونسپل کونسل چیئرمین عہدے پر بی جے پی کے پرہلاد بندھوار نے جیت درج کی ہے ۔ شاجا پور میونسپل کارپویشن صدر عہدے کے الیکشن میں کانگریس کی شتیل بھٹ نے بی جے پی کی سنگیتا بھڈاوت کو شکت دی۔ رتلام میں کانگریس کی امید وار نے جیت حاصل کی ہے۔ اور چھا میونسل کونسل میں کانگریس کی راجکماری یادو نے جیت درج کی ہے۔

Congress wins 5 municipal seats in Madhya Pradesh; BJP wins three

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں