افغانستان اور پاکستان میں شدید زلزلہ - 90 سے زائد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-27

افغانستان اور پاکستان میں شدید زلزلہ - 90 سے زائد زخمی

کابل، نئی دہلی
ایجنسیاں
شمال مشرقی افغانستان اور پاکستان کے کچھ سرحدی علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریی جیولو جیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر پیمانے پر6.9تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرھد کے نزدیک صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد سے81کلو میٹر دور واقع مشر ق میں196کلو میٹر کی گہرائی پر مرکوز تھا۔ پاکستان اور افغانستان میں زلزلہ کے نتیجے میں پشاور سمیت دیگر شہروں میں90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور میدانی شہروں، قصور، ساہیوال، لاہور، حافظ آباد، سوات، ایبت آباد ، پشاور، شیخو پورہ ، بھیرہ، ملتان، دیربالاکوٹ گوجرانوالہ ، فیصل آباد، مظفر آباد، اور گلت بلتستان سمیت صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید جھٹکے محصوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شدید زلزلے کے نتیجے میں پشاور کے مختلف علاقوں میں59افراد زخمی ہئے، جنہیں علاج کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹریننگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپاؤنڈ میں منتقل کیا گیا ۔ ادھر شار سدہ میں چار ہنگو میں آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ سوات میں سترہ۔ ڈرلو ڈسٹرکٹ میں بارہ اور بنیر ضلع میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ امریکی ارضیاتی سروے محکمہ نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین203کلو میٹر تھی ۔ پاکستان کے علاوہ نئی دہلی اور کابل میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال اکتوبر میں7.5شدت کے زلزلہ کے نتیجے میں200سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل 8 اکتوبر2005کو 7.6شدت کے زلزلے سے کشمیر اور شمالی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ زلزے کے نتیجے میں80ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ جب کہ 2لاکھ سے زائد افراد زخمی اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے۔ دریں اثناء ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندر بل کے لار میں ایک نانبائی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مہلوک نانبائی کی شناخت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈانگر پورہ کے رہنے والے سید یونس شاہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ یونس کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا ۔ دوسری جانب جموں خطہ کے ضلع پونچھ کے مینڈھر میں بھی ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ مہلوک شخص کی شناخت زاہد احمد کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہیں دہی اور آس پاس کے علاقوں میں جھٹکے کے سبب افرا تفری مچ گئی ۔ بہر حال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔

Powerful earthquake jolts Afghanistan, Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں