پاکستان کے صوبہ پنجاب میں داعش کے تعلق سے چوکسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-29

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں داعش کے تعلق سے چوکسی

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے انتہائی گنجان آبادی والے صوبہ میں داعش کے امکانی حملہ کے تعلق سے سیکوریٹی کی چوکسی کے عمل کی اجرائی کی گئی بتایاجاتا ہے کہ حملہ حساس شہری اور سرکاری تنصیبات ہوسکتے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاع میں یہ بات کہی گئی ۔ انٹلی جنس رپورٹ کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو چوکس کردیا ہے بتایا ہے کہ داعش نے شہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دی ۔ ذرائع کے حوالے سے اخبار نے کہا ہے کہ دھمکی کی سطح کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیویژنل پولیس چیفس اور کاؤنٹر ٹررازم کے ڈپارٹمنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خامی سے پاک سیکوریٹی کے اقدامات کرے ۔ پولیس گشتی دستے، فوجی گاڑیوں اور خانگی ادارے دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں ہیں جن کا داعش سے تعلق ہے۔ انہوں نے پر زور انداز میں اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ارکان پارلیمنٹ کو غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ایک اور پارٹی قائد نے بتایا کہ عوام کو دھوکہ دینے والوں اور ان سے وعدوں کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی گئی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں