رائٹر
سیاہ فام لڑکے کی ایک سفید فام پولیس آفیسر کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف احتجاج کے لئے سینکڑوں مظاہرین نے شکاگو کے ڈؤن ٹئاون علاقہ میں واقع بڑے شاپنگ پلازہ کے داخلی راستوں کوبند کردیا اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالا۔ مظاہرین اس کیس میں شہری انتظامیہ کے عمل دخل کے بھی خلاف ہیں ۔ شہری حقوق کے سر گرم کارکن اور سیاستداں جیکی جیکسن اس احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کررہے تھے، جو روایتی طور پر خریداری کے لئے سال کے مصروف ترین بلیک فرائیڈے کے دن نکالا گیا ۔ پولیس آفیسرس نے شاپنگ سینٹر اور مظاہرین کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کردیں اور خریداری کرنے والوں کے اسٹور میں داخلے میں مدد کی ۔ یہ مظاہرہ تین دن سے جاری ہے جب پولیس نے عدالتی حکم پر سیاہ فام نوجوان کو گولی مارنے کے واقعہ کا ویڈیو جاری کیا تھا جس میں17سالہ ایک لڑکا لکوان مک ڈونلڈ سفید فام پولیس آفیسر کی گولی کا نشانہ بنا تھا ۔ ویڈیو کے اجراء کے فوری بعد پولیس عہدیدار وین ڈک کو قتل عمد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کا موقف ہے کہ گولی مارنے سے پہلے میک ڈونالڈ جارحانہ رویہ اختیار کئے ہوئے تھا اور اس نے پولیس کی ہدایت کے باوجود خنجر پھینکنے سے انکار کردیا تھا ۔ وین ڈک کے وکلاء کے مطابق عہدیدار نے محصوس کیا تھا کہ اس کی زندگی خطرہ میں ہے اور اس لئے اس نے گولی چلائی۔
Anger Over Killing by Police Halts Shopping in Chicago
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں