رائٹر
امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کناڈا سے امریکہ تک بنائے جانے والے متنازعہ تیل پائپ لائن منصوبہ کو مسترد کردیا ہے ۔ اوباما نے کل کہا کہ اسٹون تیل پائپ لائن منصوبہ قومی مفاد میں نہیں ہے ۔ اس سے امریکی معیشت اور توانائی سیکوریٹی کا بھلا نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں اس منصوبہ کی منظوری امریکی قیادت کی کمزوری سمجھی جائے گی جب آب و ہوا کی تبدیلی کے خطرناک مضر اثرات سے نمٹنے کے اقدام کرنا ضروری ہے ۔ وہیں اپوزیشن ری پبلکن پارٹی نے اوباما کی فیصلہ کی تنقید کی ہے اور اسے امریکی معیشت پر حملہ قرار دیا ہے ۔ خیال رہے کہ تقریبا1900کلو میٹر طویل یہ تیل پائپ لائن کناڈا کے البرٹا شہر سے امریکہ کے نبراسکا شہرتک بنائی جانی تھی ۔ یہ پ ائپ لائن کنیڈا کی ڈرلنگ کی تنصیبات سے امریکہ کے وسطی علاقہ کی جانب بچھائی جارہی تھی ۔ وائٹ ہاؤس سے اپنے خطاب میں اوباما نے کہا کہ یہ1900کلو میٹر پائپ لائن امریکہ کے قومی مفاد ات کے حق میں نہیں تھی ، اس سے امریکی معیشت میں روزگارکے مواقع پیدا ہونے ، یا امریکی موٹر گاڑیاں چلانے والوں کو پہلے سے ہی کم نرخ پر دستیاب پٹرول کے معاملہ پر کوئی معنی خیز طویل مدتی بہتری کی توقع نہیں تھی ۔ اوباما نے کہا کہ انہوں نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکو فون پر اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیا ہے ۔ طویل مدت سے ماحولیات کے ماہرین یہ دعویٰ کرتے آئے ہیں کہ اسٹون پراجکٹ کے راستہ میں ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ کنیڈا کے ریگستان سے ٹیکساس تک کی اس پائپ لائن کے ذریعہ یومیہ800000بیارل خام تیل کی ترسیل کا منصوبہ تھا ۔ ٹیکساس کی ریفائنریاں امریکہ کے خلیج میکسیکو کے جنوبی ساحل سمندر پر واقع ہیں ۔ اوباما نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مداوا کرنے کے لئے کاربن گیسس میں کمی لانے کے ضمن میں امریکہ سرکردہ کردار ادا کررہا ہے اور کی اسٹون پراجکٹ کی منظوری سے دنیا میں امریکہ کے اختیار کردہ موقف پر حرف آتا ، ایسے میں جب کہ آئندہ ماہ پیرس میں عالمی ماحولیات پر اجلاس ہونے والا ہے ۔
US rejects Keystone XL pipeline from Canada
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں