اتر پردیش کابینہ میں 12 نئے وزراء کی شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-01

اتر پردیش کابینہ میں 12 نئے وزراء کی شمولیت

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش اسمبلی کے2014میں ہونے والے انتخابات سے قبل حکومت کی ساکھ بہتر کرنے کی کوشش میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے ہاتھوں آج ریاستی کابینہ میں بڑا رد و بدل کرتے ہوئے9وزیروں کو ترقی دئیے جانے کے ساتھ12نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان وزراء کو راج بھون میں گورنر رام نائک نے ایک سادہ تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں سماج وادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو ، اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے اور اکھلیش یادو کابینہ کے بہت سے اراکین موجود تھے ۔ ریاست میں حکمراں سماج وادی پارٹی کے ذریعہ ریاستی اسمبلی انتخابت سے قبل برانڈ اکھلیش کو چمکانے کی کوشش کے طور پر دیکھ جانے والی اس قدم کے تحت کابینہ کو نئی شکل و صورت دینے کے لئے زیادہ تر نئے چہرون پر بھروسہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ ریاستی کابینہ میں آج شامل کئے گئے بارہ نئے وزیروں میں سے مسٹر ہیمراج ورما نے ابھی حلف نہیں لیا ہے ۔ وزارتی کونسل میں کابینی وزیر کے طور پر شامل کئے گئے افراد میں اروند سنگھ گوپ، کمال اختر ، ونود کمار عرف پنڈت سنگھ، بلونت سنگھ رامو والیا اور صاحب سنگھ سینی شامل ہیں ۔ ان میں رامووالیا اور صاحب سنگھ کو اکھلیش یادو کابینہ میں پہلی بار جگہ دی گئی ہے ۔ وزیر مملکت آزادانہ چارج کے طور پر کابینہ میں جگہ پانے والوں میں ریاض احمد، فرید محفوظ قدوائی ، مول چند چوہان ، رام شکل گوجر، یاسر شاہ ، سید شاداب فاطمہ، نتن اگر وال اور مدن چوہان شامل ہیں ۔ ان میں محترمہ فاطمہ اور مسٹر چوہان کو پہلی بار وزیر بنایا گیا ہے۔ یادو نے کابینہ کی توسیع میں 8وزرائے مملکت بنائے ہیں اور یہ آٹھوں نئے چہرے ہیں۔ وزرائے مملکت کے طور پر رادھے شیام سنگھ، شیلندر یادو عرف للئی، تیج نرائن پانڈے عرف پون ،سدھیر کمار راوت، ہیمراج ورما، لکشمی کانت عرف پپونشاد، اونکار سنگھ ، یادو اور ورساد ھر گور کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ جن میں ہیمراج ورما آج حلف نہیں لے سکیں ہیں۔ تمام وزراء میں مسٹر گور کو چھوڑ کر تقریبا سبھی نوجوان چہرے ہیں ۔ مسٹر گور کی عمر60سال سے زائد بتائی گئی ہے ۔ کابینہ کی توسیع میں وزیر مملکت آزدانہ چارج کے طور پر ایک خاتون کو جگہ ملنے کے ساتھ ہی اکھلیش یادو کابینہ میں اب خاتون وزیروں کی تعداد اب بڑھ کر دو ہوگئی ہیں۔ن اتر پردیش کابینہ میں اب تک ارون کماری کو ری ہی واحد خاتون وزیر تھیں ۔ کابینہ کی توسیع کو2017میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کئے گئے اس بڑے ردو بدل کو حکومت کی ساکھ بہتر کرنے کی کوشش سمجھا جارہا ہے ۔ کابینہ کی توسیع میں ذات پات کی بنیاد پر نمائندگی کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔ کابینہ کی توسیع میں ذات پات کی بنیاد پر نمائندگی کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔ کابینہ کی توسیع میں پسماندہ زمرے کے نو افراد پر بھروسہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ مسلم طبقے کے پانچ افراد کو کابینہ میں نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

UP CM Akhilesh Yadav inducts 12 news faces in his cabinet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں