اندرا گاندھی کو صدر جمہوریہ نائب صدر اور وزیر اعظم کا خراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-01

اندرا گاندھی کو صدر جمہوریہ نائب صدر اور وزیر اعظم کا خراج

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی ، نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری ،و زیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر سونیا گاندھی نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی31 ویں برسی کے مواقع پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ اور نائب صدر جمہوریہ نے محترمہ گاندھی کی سمادھی شکتی استھل پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرکے پیغام کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ مودی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بھی شکتی استھل پر جاکر سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس کے بزرگ لیڈر موتی لال وودرا ، احمد پٹیل اور اجے ماکن سمیت دیگر لیڈران نے بھی محترمہ اندرا گاندھی کی سمادھی پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر شکتی استھل پر کل مذہبی جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔ گاندھی کو31اکتوبر1984کو ان کے ہی محافظوں نے قتل کردیا تھا۔ وہ پہلی بار19966سے مارچ1977ء تک اور دوبارہ14جنوری1980سے لے کر اپنے انتقال تک ملک کے سب سے بڑے عہدہ پر فائز رہیں۔

President Mukherjee, VP & PM Pay Tribute to Indira Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں