یو این آئی ۔ پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی اقتصادی نظام میں تبدیلی کو میرا تھن قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ غریبوں کو طاقتور بنانے اور ملک میں تبدیلی کے لئے ضروری اصلاحات کیے جائیں گے ۔ مسٹر مودی نے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کے زیر اہتمام جن دھن آدھار موبائل(جم) کا خواب پورا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ چھٹے دہلی اکونومک کنکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقتصادی اعداد و شمار کے مطابق17ماہ قبل کے مقابلے میں ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہوئی ہے ۔ اور یہ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحات کے بل پر مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی پر قابو پایا گیا ہے ۔ اقتصادی نظام میں تیز رفتار بہتری کی راہ پر لے جانے کے لئے کئی اصلاحی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ صلاحیتوں میں بہتری اور اسکل ڈوپولمنٹ کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ گزشتہ17مہینوں میں افراط زر اور بیرونی سرمایہ کاری کے بشمول تمام پہلوؤں پر معیشت نے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور اجتماعی اصلاحات پر زور دینے سے نہ صرف عوام کی زندگیاں بہتر ہوئی ہیں بلکہ اس نے اخبارات کی شہ سرخیوں میں جگہ بنائی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیرونی ممالک کے بینکوں میں پڑے ہوئے کالے دھن کو واپس لانے کی حکومت کی کوششوں سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایک 10ہزار5سو کروڑ روپے ہیں ۔ ہندوستان کے حالات17ماہ قبل ہمارے اقتدار پر آنے کے بعد بہتر ہوئے ۔ مجموعی گھریلو پیدوار بڑھی ہیں اور افراط زر میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا اور سی اے ڈی میں گراوٹ آئی ہے ۔ ریونیو میں اضافہ ہوا ہے اور مالیاتی خسارہ کم ہوگیاہے اور روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ یقینی طور پر ایسا اتفاقی طور پر نہیں ہوا ہے ۔ یہ کامیابی اچھی سونچ کی سلسلہ اور پالیسیوں کا ایک نتیجہ ہے ۔ اصلاحات کو انہوں نے ایک اسپرنٹ نہیں بلکہ ایک میراتھن قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ ایسے اقدامات عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے چاہئیں۔ میری تمام سے اپیل ہے کہ روایتی طریقوں سے بعید سوچیں ۔ ہم کو اصلاحات کے ہمارے خیالات کو چند معیاری ملکوں تک محدود نہیں کرنا چاہئے ۔ اصلاح کا ہمارا تصور مجموعی اور وسیع بنیاد پر ہونا چاہئے ۔ اصلاحات کا مقصد بڑے اخبارات میں بہتر شہ سر خیاں نہیں ہیں ۔ بلکہ ہمارے عوام کے لئے بہتر زندگیاں ہیں ۔ انہوں نے دہلی اکنامکس کا نکلیو2015کا افتتاح کرنے کے بعد یہ بات کہی جس میں ہندوستان اور بیرونی ممالک سے ماہرین معاشیات شرکت کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی جن دھن آدھار اور مدرا پہل ہر ایک خرچ کردہ روپیہ کے لئے کم سے کم قدر حاصل کرنا اور زیادہ سے زیادہ عوام کو با اختیار بنانا اور عوام میں زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کو سرایت کرنا ہے ۔ حکومت کی مختلف مائیکرو اکنامک کوششوں پر مودی نے کہا کہ ہم نے مالیاتی استحکام کی جانب قدم بڑھایا ہے ۔ افراط زر کے انسداد کے لئے پہلی بار ہم نے ریزوربینک کے ساتھ ایک مانیٹری فریم ورک معاہدہ کیا ہے ۔ جہاں تک کرپشن کے مسئلہ کا تعلق ہے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے انسداد کے لئے کئی فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں رکاوٹیں پیدا ہورہی تھیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت کے اصلاحی اقدامات صرف معاشی پیداوار میں اضافہ کے مقصد پر مبنی نہیں ہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقی کے ثمرات غریبوں اور عام آدمی تک پہنچیں ۔ تما م سطحوں پر کرپشن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کواپریٹیو فیڈرل ازم اور مالیاتی شمولیت کا ایک نیا احساس پیدا کیا گیا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کالے دھن پرروک لگانے حکومت کی کوششوں کے اچھے نتائج آئے ہیں ۔ ساتھ ہی حکومت کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں نہیں کیاجانا چاہئے ۔ اصلاحات کا مقصد بڑے اخبارات میں بہتر سر خیوں میں اس کی تشہیر نہیں ہے بلکہ ہمارے عوام کی بہتر زندگیاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات ہندوستان کی آبادی کی زندگیوں میں تبدیلی لائیں گے ۔
Transforming the Indian economy is a marathon, not a sprint, PM Modi says
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں