حیدرآباد میٹرو ریل کی روٹ کی تبدیلی کا مطالبہ - سلطان بازار بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-28

حیدرآباد میٹرو ریل کی روٹ کی تبدیلی کا مطالبہ - سلطان بازار بند

حیدرآباد
اعتماد نیوز
میٹرو ریل کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سلطان بازار میں آج تاجرین نے بند منایا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی تاجرین کو حراست میں لے لیا۔ ان تاجرین نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدہ کے مطابق حیدرآباد میٹرو ریل روٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ میٹرو ریل کی موجودہ روٹ کے سبب ان کی کئی ہیر پٹیج دکانات زد میں آجائیں گی ۔ میٹرو ریل کے کاموں کی ذمہ دارکمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو کی جانب سے سلطان بازار میں میٹرو ریل کے روٹ میں تبدیلی نہ کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد یہ بند منایا گیا ۔ احتجاجی تاجرین پلے کارڈس کے ساتھ نعرہ بازی کررہے تھے ۔ جنہوں نے اپنی بند دکانات کے ساتھ احتجاج کیا۔ ان تاجرین نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے خواہش کی کہ اس مارکٹ کو بچانے کے اپنے وعدہ سے انحراف نہ کریں ۔ سلطان بازار ٹریڈرس اسوسی ایشن کے ترجمان نتیش بھوشن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چیف منسٹر ان کے بچاؤ میں سامنے آئیں گے ۔ ایک اور تاجر نے کہا کہ اس مارکٹ کو بچانے کے لئے وہ اپنی زندگی کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار ہے ۔سلطان بازار ایک پرہجوم تجارتی علاقہ ہے ۔ یہاں پر میٹرو ریل کے سبب300دکانات متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ بھوشن نے کہا کہ روٹ کو تبدیل نہ کرنے سے سینکڑوں تاجرین کا نقصان ہوگا۔ تلنگانہ کو ریاست کا درہج ملنے سے پہلے سلطان بازار میں میٹرو ریل کے پلان کی چندر شیکھر راؤ نے مخالف کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹرو ریل کے سبب ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں کو منہدم کردیاجائے گا۔ انہوں نے ان عمارتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میٹرو ریل کے روٹ کے سبب ان کی دکانات منہدم ہوجائیں گی اور ہزاروں تاجرین بے روز گار ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بازار کا شمار شہر کے قدیم ترین بازاروں میں ہوتا ہے اور اس کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر کاروبار کرنے والوں سے کروڑ روپیوں کی آمدنی سیلس ٹیکس اور ویاٹ کی شکل میں حکومت کو حاصل ہوتی ہے ۔

Sultan Bazaar Shuts Down Protesting Metro Realignment

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں