عوام کو مفت برقی کنکشن فراہم کرنے نتیش کمار کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-28

عوام کو مفت برقی کنکشن فراہم کرنے نتیش کمار کی ہدایت

پٹنہ
آئی اے این ایس
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اپنے ایک اور انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے عہدیداروں کو ریاست میں نومبر 2017ء تک ہر گھر کو مفت برقی کنکشن فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ نتیش کمار نے اسمبلی انتخابات سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ عظیم اتحاد کے بر سر اقتدار آنے پر ہر گھر کو مفت برقی کنکشن دیاجائے گا۔ یہ ان کے سات وعدوں میں شامل ایک وعدہ تھا۔ عہدیداروں نے بتایاکہ کنکشن مفت دیاجائے گا لیکن صارفین کو برقی چارجس ادا کرنے ہوں گے۔ توقع ہے کہ حکومت کو اس پراجکٹ پر15تا18سو کروڑ روپے صرف کرنے پڑیں گے ۔ قبل ازیں صرف خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کے لئے مفت برقی کنکشن کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اب خط غربت کے اوپر زندگی گزارنے والے50تا60لاکھ خاندانوں کا بھی احاطہ کیاجائے گا۔ بہار میں39073گاؤں ہیں جن میں سے2719گاؤں کو برقی سربراہ کرنا ہے ۔ نومبر2015ء میں شہری علاقوں میں اوسطا چھ تا آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں دو تا تین گھنٹے برقی سربراہ کی جاتی تھی۔ تاہم2015ء میں شہری علاقوں میں اوسطا22تا24گھنٹے اور دیہی علاقوں میں15تا16گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے ۔

Nitish Kumar Orders Free Electricity Connection to Everyone in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں