سابق کانگریسی رکن پارلیمان راجیا کی بہو کی موت خود کشی سے - فارنسک رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-28

سابق کانگریسی رکن پارلیمان راجیا کی بہو کی موت خود کشی سے - فارنسک رپورٹ

ورنگل
یو این آئی
سابق رکن پارلیمنٹ ایس راجیا کی بہو کی مشتبہ موت کے معاملہ میں راجیا کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے فارنسک رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ موت سے پہلے ان کی بہو اور بچوں کے رات کے کھانے میں کوئی زہریلا مواد نہیں پایا گیا ۔ فارنسک سائنس لیباریٹری نے تصدیق کی ہے کہ یہ اموات سلنڈر گیس کے خارج ہونے کے سبب دم گھٹنے اور جھلس جانے کے نتیجہ میں ہوئی ۔ گیس کا اخراج ناقص سیل کے ذریعہ ہوسکتا ہے یا پھر کسی نے جان بوجھ کر گیس کو خارج کیا ہوگا ۔ یہ رپورٹ ورنگل پولیس کو بھیج دی گئی ۔ یہ واقعہ اس ماہ کے اوائل میں پیش آیا تھا جس میں راجیا کی بہو اور تین بچوں کی مشتبہ موت ہوگئی تھی ۔ اس بات کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ یہ خود کشی نہیں ہے ۔بلکہ یہ ایک قتل ہے ۔ فارنسک رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ یہ موت ایک خود کشی ہے ۔ ماں اور بچے آگ کے شعلوں کے بھڑکنے پر سانس لینے کے لئے جدو جہد کرتے رہے ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر یہ قتل ہوتا تو ان کے پھیپھڑے دھویں سے بھرے نہیں ہوتے ۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خود کشی ہے ۔ راجیا کی بہو ساریکا کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ ان کی موت کے پیچھے ایک سازش ہے تاہم پولیس ابھی بھی ساریکا کی جانب سے ان کے شوہر انیل کمااور ساس مادھوی کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت کو پیش نظر رکھتے ہوئے خود کشی کی پس پردہ وجہ معلوم کرنے اس معاملہ کی ابھی جانچ کررہی ہے ۔

Rajaiah's daughter in-law suicide - FSL report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں