سعودی عرب میں ایرپورٹس کو خانگیانہ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-17

سعودی عرب میں ایرپورٹس کو خانگیانہ کا اعلان

ریاض
اے ایف پی
سعودی عرب کی شہری ہوا بازی اتھاریٹی نے اپنے ایر پورٹس کو2020تک خانگیانہ کا اعلان کیا ہے کیونکہ مملکت اپنی معیشت میں تنوع پیدا کرتے ہوئے تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے اپنی آمدنی بڑھانا چاہتی ہے ۔ یہ پہل2016کی پہلی سہ ماہی میں دارالحکومت کے مین انٹر نیشنل ایر پورٹ کے خانگیانہ سے ہوگی۔ سرکاری جنرل اتھاریڑی فارسیول ایوی ایشن نے یہ بات بتائی ۔ آئندہ سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی میں مملکت، شہری ہوا بازی خدمات شعبہ اور انفارمیشن ٹکنالوجی سیکٹر کو خانگیانہ کا منصوبہ رکھتی ہے۔ تمام خانگیائے گئے ایر پورٹس اور خدمات کی نگرانی اور انتظام سعودی سیول ایوی ایشن کمپنی ہولڈنگ کرے گی جو2020ء تک تمام انٹر نیشنل ، ریجنل اور ڈومیسٹک ایر پورٹس کو خانگیائے گی۔ تیل سے مالا مال مملکت میں کم سے کم3بڑے انٹر نیشنل ایر پورٹس ریاض، جدہ اور دمام میں ہیں ۔ ان کے علاوہ بیشتر سعودی شہروں میں کئی ڈومیسٹک ایر پورٹس ہیں۔ شہری ہوا بازی اتھاریٹی کا کہنا ہے کہ خانگیانہ کے پروگرام کا مقصد ، خدمات کو تجارتی بنیاد پر بہتر بنانا اور سرکاری خزانہ کے لئے فنڈس اکٹھا کرنا ہے ۔

Saudi Arabia says to privatise airports next year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں