کشمیر میں آئی ایس کا پرچم لہرانا سنگین مسئلہ - شیو سینا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-17

کشمیر میں آئی ایس کا پرچم لہرانا سنگین مسئلہ - شیو سینا

ممبئی
پی ٹی آئی
پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے تناظرمیں جس میں129افراد ہلاک ہوئے، شیو سینا نے آج کہا کہ ہندستان کے لئے ایک وقت تھا جب وہ جموں و کشمیر میں مختلف اوقات میں آئی ایس آئی ایس کے پرچم لہرانے پر آہنی پنجہ سے اس سے نمٹا جاتا ۔ شیو سینا نے اپنے ترجمان اخبار سامنا کے اداریہ میں لکھا کہ دہشت گردوں کی انسانی حقوق پر بات کرنا اب ختم کرنا چاہئے کیونکہ انہیں اب مکمل طور پر ختم کردینا چاہئے ۔ آئی ایس آئی ایس جس نے پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ، پہلے ہی کشمیر میں سر گرم ہوچکی ہے ۔ کشمیر میں آئی ایس آئی ایس کے پرچموں کو لہرانا بہت سنگین مسئلہ ہے ۔ پیرس میں انسانوں کا قتل عام کے بعد اس مسئلہ سے ہمیں نہایت ہی سنجیدگی سے نمٹنا چاہئے ۔ اداریہ میں لکھا گیا کہ ہندوستان کو قطعیت کے یہ سمجھنا چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف مغربی ممالک جو لڑائی لڑ رہے ہیں وہ ان کے مفادات کی تکمیل تک محدود ہے اور ہمیں اپنے مفادات کے تحت اپنے طریقہ سے دہشت گردی سے لڑائی لڑنی ہے ۔ پیرس حملوں کی کئی ممالک بشمول پاکستان نے مذمت کی ہے ۔ کوئی بھی پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے مذمت پر ہنس سکتا ہے کیونکہ پڑوسی ممالک دہشت گرد تیار کرنے کی فیکٹری ہے ۔ امریکہ اور یوروپی ممالک نے جب تک ان کی اپنی سر زمین پر دہشت گردانہ حملوں نہ ہوئے، وہ دہشت گردی سے نمٹنے ہندوستان کے درد کو سمجھنے سے قاصر رہے ۔ دہشت گرد نہ اب یوروپ اقوام کو بھی نہیں چھوڑا ہے ۔ ان کی سخت ترین سیکوریٹی کی دیوار میں اب دراڑیں آچکی ہیں ۔ پیرس میں انسانی قتل عام کا یہ واقعہ عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا قتل عام ہے ۔ یوروپ کو اس واقعہ سے سبق حاصل کرناچاہئے ۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ان کے انسانی حقوق کی باتیں کرنا اب ختم کرنا ہوگا۔

Deal with ISIS flag waiving in Kashmir seriously: Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں