فلمی و بااثر شخصیات کو عوامی بیانات میں تحمل برتنے کا مشورہ - فلم ساز رام گوپال ورما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-30

فلمی و بااثر شخصیات کو عوامی بیانات میں تحمل برتنے کا مشورہ - فلم ساز رام گوپال ورما

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فلم ساز رام گوپال ورما نے آج کہا کہ کئی چبھتے ہوئے مسائل جیسے ملک میں جاری عدم رواداری پر فلمی سیلی بریٹیز اور بااثر شخصیات عوامی بیانات جاری کرتے وقت تحمل سے کام لینا ہوگا۔اس کے نقصاندہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ قبل ازیں ورما نے گزشتہ ہفتہ سوپر اسٹار عامر خان کے بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے ریمارکس کی مذمت کی ۔ عامر نے اپنی تقریر میں ملک میں حالیہ دنوں جاری عدم رواداری پر کہا تھا کہ انتباہی اور مایوسی کا اظہار کیا تھا ۔ ورما اور بالی ووڈ کے دیگر کئی شخصیات نے عامر خان کی بیان کے خلاف سوشیل میڈیا نیٹ ورکنگ کا سہارا لیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔56سالہ قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے فلم سازو رما نے ٹائمس لیٹری فیسٹول کے دوران کہا کہ میں نے ایک مضمون پڑھا ہے جس میں آئی ایس آئی ایس اور اس چند افراد نے کہا ہے کہ ہندوستانی مسلمان اس لئے مارے جارہے ہیں کہ وہ بیف کھاتے ہیں۔ اس طرح کے ماحول میں ہندوستان کی ایک معروف شخصیت کہہ رہی ہے کہ مجھے( ہندوستان میں قیام) پر خوف ہورہا ہے ۔ اظہار خیال کی آزادی سے قطع نظر کیا اس سے عوام میں غلط اشارے نہیں جاتے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کی طرح بڑے آدمیوں میں کسی قدر تحمل رہنا چاہئے۔ ورما کا احساس تھا کہ دنیا کا مقابلہ میں تشدد سے متعلق بہت ہی کم مسائل ہندوستان میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج کے وقت میں آئی ایس آئی ایس کا مسئلہ دنیا کو سب سے بڑا ہے ۔ جس میں پیرس حملہ اور دیگر واقعات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا کے مقابلہ میں ہندوستان میں تشدد کے بہت کم واقعات پیش آئے ہیں ۔ اس لئے مسلسل عدم رواداری پر کہتے رہنا نقصان دہ ہوگا۔

Filmmaker Ram Gopal Varma today said that celebrities and influential personalities should exercise restraint while making public comments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں