بنگلہ دیش میں شیعہ مسجد پر حملہ - اسلامک اسٹیٹ نے ذمہ داری قبول کرلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-28

بنگلہ دیش میں شیعہ مسجد پر حملہ - اسلامک اسٹیٹ نے ذمہ داری قبول کرلی

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
اسلامک اسٹیٹ( آئی ایس) نے آج بنگلہ دیش میں ایک شیعہ مسجد پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہوا ۔ دہشت گرد گروپ سے جڑے سلسلہ وار واقعات میں یہ تازہ واقعہ ہے۔ کل رات دوران نماز بندوق برداروں کی فائرنگ میں70سالہ امام مسجد، اور دیگر3زخمی ہوئے ۔ سائٹ انٹلیجنس گروپ نے کہا کہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے26نومبر 2015کو بنگلہ دیش کے ضلع بوگرا میں ایک شیعہ مسجد پر حملہ کی ذمہ داری لی ہے ۔ ڈیلی اسٹار نے یہ اطلاع دی ۔ ضلع بوکرا کے شب گنج کی ایک مسجد میں تین بندوق برداروں نے اس وقت گولیاں چلائیں جب وہاں شیعہ مسلمان شام کے وقت نماز ادا کررہے تھے ۔ قاتل مسجد کی مین گیٹ کو اندر سے بندر کر کے دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے تاکہ پڑوسی مدد کو نہ آسکیں ۔ امام مسجد، معظم حسین کی جان گئی جب کہ بندوق کی گولیوں سے زخمی دیگر تین افراد کی حالت ڈاکٹروں نے خطرہ سے باہر بتائی ہے ۔ وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ نے بوگرا حملہ کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ مسجدوں پر حملے کرنے والے سچے مسلمان نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو حکم دیا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کریں ۔

Islamic State claims responsibility for Bangladesh mosque attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں