مذہب کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-23

مذہب کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے - وزیراعظم مودی

کوالالمپور
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کو دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اسے مذہب سے نہیں جوڑ اجانا چاہئے ۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ عالمی لڑائی کی ا پیل کی اور بظاہر پاکستان کے حوالے سے ا س بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کرے ۔ انہوں نے ضرورت ظاہر کی دہشت گردی کے لئے بھرتی کے میدان کے طور پر انٹر نیٹ کا استعمال نہ ہونے پائے کیونکہ دنیا بھرسے نوجوانوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے آئی ایس آئی ایس اس کا استعمال کررہا ہے ۔ انہوں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے فوجی طاقت اور بین الاقوامی قانونی نظام کو ساری دنیا میں مشترکہ طور پر استعمال کرنے کی وکالت کی ۔ ملیشیائی کے3روزہ دورہ کے دوسرے دن کوالالمپور میں ہندوستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت اس کا تنوع ہے اور ان کی حکومت ایسا ماحول بنانے کے لئے کام کررہی ہے جس میں صنعتیں ترقی پائیں اور ہر کسی کو مکان، صفائی ، پانی، طبی نگہداشت اور تعلیم جیسی بنیادی ضرورتیں میسر ہوں ۔ ملیشیائی انٹر نیشنل اگزیبیشن اینڈ کنونشن سنٹر پر اپنے45منٹ کے خطاب میں مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ترقی اب تیز رفتار ہورہی ہے حالانکہ عالمی طور پر انحطاط ہے۔ ملک میں شرح ترقی7.5فیصد ہے جس میں آنے والے برسوں میں مزید اضافہ کی امید ہے ۔ دہشت گردی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں یہ بہت بڑا خطرہ ہے۔ اس کی کوئی سرحد نہیں ۔ یہ اپنے مقصد کے لئے لوگوں کو جمع کرنے مذہب کا استعمال کرتی ہے لیکن تمام مذاہب کے لوگوں کو ہلاک کرتی ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ دہشت گردی سے مذہب کو الگ کردیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ کون انسانیت پر یقین رکھتا ہے اور کون نہیں رکھتا ۔ ممالک کے درمیان انٹلی جنس تعاون میں اضافہ پر زور دیتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ یہ بات انہوں نے پہلے بھی کہی ہے اور آئندہ بھی کہیں گے کہ دنیا کو اس دور کے سب سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے متھد ہونا ہوگا ۔ ہم انٹلی جنس تعاون کو مضبوط بناسکیں گے ۔ ہم فوجی طاقت استعمال کرسکتے ہیں ۔ ہم مضبوط تعاون کے لئے بین الاقوامی قانونی نظام بناسکتے ہیں ۔ دہشت گردی اب کسی علاقہ کا مسئلہ نہیں رہا ۔ اس کے سائے تمام دنیا پر دراز ہوچکے ہیں ۔ اس کا مقابلہ کرنے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خوفناک دہشت گردوں نے پیرس ، انقرہ ، بیروت ، مالی اور روسی طیارہ پر حملہ کرتے ہوئے ہمیں یاد دلایا کہ اس کے سائے ہمارے سماج اور ہماری دنیا پر چھائے ہوئے ہیں ۔

PM Modi urges nations to unite against terror, says delink it from religion

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں