پارلیمنٹ سرمائی سشن - بہار میں بی جے پی شکست سے اپوزیشن کا حوصلہ بلند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-23

پارلیمنٹ سرمائی سشن - بہار میں بی جے پی شکست سے اپوزیشن کا حوصلہ بلند

نئی دہلی
یو این آئی
پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کے ہنگامی ہونے کی توقع ہے بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست اور ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے خلاف احتجاج سے جہاں نریندر مودی حکومت دفاعی موقف میں آگئی ہے ۔ للت گیٹ معاملہ ، حالیہ دنوں میں وقوع پذیر دادری سانحہ اور ہریانہ می دلت بچوں کو زندہ جلادینے جیسے مسائل پر اپوزیشن کانگریس کی جانب سے سرمایہ سیشن میں حکومت پر تنقید کو تیز کرنے کی توقع ہے۔ بہار میں بی جے پی شکست اور ریاست میں کامیابی سے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے توقع ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر این ڈی اے کے خلاف شدید تنقیدیں اور احتجاج میں شدت پیدا کرے گی ۔ ترقی کو رفتار دینے کے لئے اقتصادی اصلاحات سے منسلک اقدامات کو جاری رکھنے کے لئے کے لحاظ سے یہ اجلاس بہت اہم ہیں اور حکومت چاہے گی کہ اس کا حشر گزشتہ مانسون اجلاس جیسا نہ ہو ۔ بہت سے موضوعات پر اقتدار پارٹی کی طرف سے اور اپوزیشن کے درمیان تعطل اور دونوں کے اپنے رخ پر قائم رہنے کی وجہ سے مانسون اجلاس کا کافی بڑا حصہ ہنگاموں کی نذر ہوگیا تھا ۔ مختلف مسائل کے بارے میں دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی تلخی ختم ہونے کی بجائے اضافہ ہوا ہی ہے ۔ بہار میں بی جے پی کی ذلت آمیز شکست سے اپوزیشن کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور اس اجلاس میں وہ حکومت کو گھیرنے مین کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ حکومت اس اجلاس میں اشیا اور سرویس ٹیکس سے متعلق ترمیمی بل ، رئیل اسٹیٹ بل اور لوک پال سمیت بد عنوانی سے متعلق3بلز کو منظور کرانے پر زور کوشش کرے گی۔ وہیں کانگریس نے اشیاء اور سرویس ٹیکس بل ( جی ایس ٹی) پر اپنے رخ میں تبدیلی نہیں کی ہے ۔ کانگریس کے بموجب جی ایس ٹی اس کا بل ہے اور حکومت نے اس میں بہت تبدیلی کی ہے جن کے لئے وہ تیار نہیں ہے ۔ تحویل اراضی بل پر بھی حکومت ابھی تک مکمل طور اتفاق رائے قائم نہیں کرپائی ہے ۔ اپوزیشن کے شدید تیور کے پیش نظر حکومت نے اپنی طرف سے پہل کرتے ہوئے اپوزیشن سے تعاون کی اپیل کی ہے لیکن وہ اپوزیشن سے کسی طرح کی یقین دہانی لینے میں ناکام رہی ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے اسی ہفتے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ارجن کھرگے اور سابق وزیر ویرپا موئلی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت کانگریس کی صدر سے بھی بات کرسکتی ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بھی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی ہے ۔ وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کررہے ہیں ۔ سرمائی سیشن کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے25نومبر کو قومی جمہوری اتحاد کی میٹنگ ہوگی ۔ اسی دن وزیر اعظم نریندر مودی اپنے رہائش گاہ پر بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کے ارکان کے ساتھ حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ باہر اسمبلی انتخابات کے بعد بدلے ماحول میں ہونے والے اس اجلاس میں اپوزیشن ایک بار پھر کانگریس کی قیادت میں متحد ہونے کی تیاری میں ہے جس سے حکومت کے لئے پارلیمنٹ کی کاروائی آسانی سے چلانا مشکل ہوگا ۔ کانگریس نے واضح کردیا ہے کہ مانسون اجلاس میں وزیر خارجہ سشما سوراج اور چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کے للت مودی کیس میں استعفیٰ کی اس مانگ ابھی پوری نہیں ہوئی ہے ۔ ان مسائل کے ساتھ ساتھ وہ دادری سانحہ اور فرید آباد کے سنپیڑ میں آتشزنی کے واقعات کو پارلیمنٹ میں زوروشور سے اٹھائے گی ۔ بہار میں جیت سے حوصلہ پاکر کانگریس ، جنتادل یو اور راشٹریہ جنتادل اس بار پارلیمنٹ میں بھی متحد ہوکر حکومت کو گھیرے گی۔

Bihar poll results: Heat is on BJP in Parliament's winter session

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں