آر ایس ایس اور آئی۔ایس۔آئی۔ایس کی یکساں ذہنیت - عرفان حبیب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-07

آر ایس ایس اور آئی۔ایس۔آئی۔ایس کی یکساں ذہنیت - عرفان حبیب

نئی دہلی
یو این آئی
ممتاز مورخ عرفان حبیب نے آج کہا کہ وہ ا پنے بیان پر قائم ہیں جس میں انہوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کا بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا سے تقابل کیاتھا۔ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے125یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں پروفیسر حبیب نے کہا کہ انہیں آر ایس ایس اور آئی ایس کی ذہنیت ایک جیسی دکھائی دیتی ہے ، کیونکہ دونوں مذہبی خطوط پر عوام کو بانٹنے کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جد وجہد آزادی کے حقیقی ہیرو جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی ہیں۔ اگر کوئی ان کے برابر کسی کو سمجھتا ہے تو اسے اپنی ذہانت پر شبہ کرنا چاہئے۔ پروفیسر عرفان حبیب نے کہا کہ ان کی رائے میں کیشو بلی رام ہیڈ گیوار، مادھو سدا شیوا گول والکر اور ونائک دامودر ساورکر نے ملک کی جدو جہد آزادی میں کوئی رول ادا نہیں کیا بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ساورکر نے انگریزون سے معافی مانگی تھی۔

Irfan Habib stands by remark, says RSS as idiotic as ISIS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں