مودی صرف اعلیٰ ذات کی بہبود کے کاموں میں مصروف - دلت لیڈر و قلمکار کانچہ ایلیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-07

مودی صرف اعلیٰ ذات کی بہبود کے کاموں میں مصروف - دلت لیڈر و قلمکار کانچہ ایلیا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دلت حقوق کے جہد کار اور قلمکار کانچہ ایلیا نے ملک میں پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے کام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا، کانچہ ایلیا نے راجی گاندھی انسٹی ٹیوٹ برائے تقابلی مطالعات کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوال یہ ہے کہ وہ پسماندہ طبقات کے لئے کیا کررہے ہیں ۔ مودی صرف اعلیٰ ذات کے بہبود کے لئے کام میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے وزیر اعظم بننے سے قبل کہا تھاکہ اگر سردار ولبھ بھائی پٹیل پہلے وزیر اعظم ہوتے تو ہندوستان مختلف ہوتا لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر نہرو پہلے وزیر اعظم نہ ہوتے تو بی آر امبیڈکر کو پہلا دستور لکھنے کی اجازت نہ ملتی ۔ 63سالہ اسکالر نے جواہر لال نہرو کی125ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ اس لکچر میں کہا کہ امبیڈ کر اور نہرو نے قوم کے لئے جو کام کیا اس سے زندگی کی کشادگی میں اضافہ ہوا ۔ ایلیا ے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی آریاؤں سے تعلق کی بنیاد پر گائے کا تحفظ چاہتے ہیں حالانکہ بھینس زیادہ دودھ دیتی ہے ۔ امتیاز کا مسئلہ جانوروں کے ساتھ بھی پایاجاتا ہے۔ بھینس 75فیصد دودھ دیتی ہے ، ہندوستانی گائے بمشکل60فیصد دودھ دیتی ہے ۔ لیکن اب گائے کا زیادہ تحفظ کیاجارہا ہے ۔ گجرات اور مہاراشٹرا میں بھینسوں کو بڑی تعداد میں ذبح کیاجارہا ہے ، ایسا کیوںّ سماجی سائنٹسٹ نے گریٹر نوئیڈا کے دادری میں ہلاک ہونے والے شخص کے خاندان سے ملاقات نہ کرنے پر وزیر فینانس ارون جیٹلی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ہریانہ میں دلتوں کو زندہ جلادیا گیا تو جیٹلی وہاں بھی نہیں گئے لیکن وہ ماہرین معاشیات کے بشمول تمام دانشوروں کو مساوات کا سبق پڑھاتے ہیں ۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ووٹ کے بجائے سماج میں مساوات کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ۔

Dalit writer Kancha Ilaiah attacks PM Modi on inequality

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں