پی ٹی آئی
گجرات میں جاری ضلع و تعلقہ کے بلدی انتخابات کے دوران ضلع مہسانا کے گوزاریہ ٹاؤن میں عوام نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ۔ عوام حکومت گجرات کی جانب سے گوزاریہ علاقہ کو علیحدہ تعلقہ قرار نہ دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ یہاں رائے دہی تو صبح آٹھ بجے شروع ہوئی تاہم دن کے12جے تک علاقہ کے تمام10مراکز رائے دہی پر ایک بھی رائے دہندہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے نہیں پہنچا ۔ مقامی لیڈر راجندر اپٹیل نے بتایاکہ گوزاریہ ٹاؤن کی آبادی تقریبا15ہزار ہے جہاں10ہزار رائے دہندے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوزاریہ کو تعلقہ قرار دینے کے لئے تمام شرائط کی تکمیل کی گئی لیکن چند سیاسی وجوہات کی بنا پر اسے علاقہ کو تعلقہ قرار دینے کا اعلان نہیں کیاجارہا ہے ۔ حکومت گجرات کی جانب سے گزشتہ چند برسوں کے دران گوزاریہ ٹاؤن کو تعلقہ قرار دینے کا دو مرتبہ اصولی طور پر فیصلہ کرلیا گیا لیکن ابھی تک اس پر عمل آوری نہیں کی گئی۔ راجندر ا پٹیل نے بتایا کہ اس پر ہم نے چند دن قبل قرار داد منظورکرتے ہوئے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ اسی دوران سوراشٹرا علاقہ کے ضلع امریلی کے ایک دیہات بھنیا میں بھی عوام کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس دیہات میں تقریبا ایک ہزار رائے دہندے ہیں ۔ ان دیہاتیوں نے بھی اپنے علاقہ میں سڑکوں کی مناسب تعمیر کے علاوہ دیگر مسائل پر احتجاجاً ووٹ دینے سے انکار کردیا۔
Gujarat Civic Polls :Voters Boycott voting in some places
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں